پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

روپے کی قدر بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے، کسی کو پاکستان کی کرنسی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر خزانہ

datetime 28  ستمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما، وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے واضح کیاک ہے کہ روپے کی قدر بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے، کسی کو پاکستان کی کرنسی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، عمران خان کے وزرا کہتے تھے انٹرپول کے ذریعے مجھے لائینگے،جنہوں نے مجھ پر کیس بنایا ان کو شرم آنی چاہیے،عمران خان کو پیغام ہے ملک کو چلنے دیں ،

مفتاح اسماعیل کی وجہ سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، مفتاح اسماعیل ہماری ٹیم کا حصہ تھے اور ہیں، پہلی ترجیح کرنسی، دوسری مہنگائی پر قابو پانا ہے۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ و دیگر ن لیگی رہنماں کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ عمران خان کے وزرا ٹی وی پر کہتے تھے کہ انٹرپول کے ذریعے مجھے واپس لائیں گے، جنہوں نے مجھ پر کیس بنایا ان کو شرم آنی چاہیے، میرے پاس 4 سال پاسپورٹ نہیں تھا، عمران خان نے سب سے پہلے میرا پاسپورٹ کینسل کروایا، مجھ پرجعلی کیس بنایا گیا۔انہوںنے کہاکہ کہا جا رہا ہے کہ 20 سال ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کیے، حالانکہ میں نے کبھی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں تاخیر نہیں کی، خدا کے لیے بس کر دیں، پاکستان کو آگے جانے دیں، ملک کو چلنے دیں، یہ پیغام عمران خان کو ہے، میری پہلی ترجیح کرنسی اور دوسری مہنگائی پر قابو پانا ہے، ہم کسی ڈیل پر یقین نہیں رکھتے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان 30 سال پیچھے چلا گیا ہے، میں کوئی ڈیل یا ارینجمنٹ کے تحت نہیں آیا، ڈیل کی باتیں کرنے والے بتائیں کہ کیا انہوں نے مجھے پاسپورٹ جاری کیا تھا؟ پی ٹی آئی کی حکومت میں سفارت خانوں اور ہائی کمیشن کو منع کر دیا گیا تھا کہ مجھے پاسپورٹ جاری نہ کیا جائے، پی ٹی آئی نے سفارت خانوں کو کہا تھا کہ کہیں سے بھی اپلائی کرے تو پاسپورٹ نہیں دینا۔انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے اپنی کوشش کی، ان کی کوشش سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، مفتاح اسماعیل ہماری ٹیم کا حصہ تھے اور ہیں، 3 سال کا گند 4 ماہ میں درست نہیں ہو سکتا تھا، پاکستان اس وقت بدترین معاشی صورتِ حال سے دو چار ہے، عمران خان کی حکومت نے اس ملک کا وہ برا حال کیا جو دشمن بھی نہیں کر سکتا،

ملک کو پاناما اور دیگر ڈراموں نے بہت نقصان پہنچایا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پرسوں رات واپسی ہوئی اور کل بھی کوشش کی تھی کہ عدالت آوں، کل جج صاحب چھٹی پر تھے، مجھے چوتھی مرتبہ عوام کی خدمت کے لیے چنا گیا ہے، اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے کہ ملک میں واپس آیا ہوں، ایک سیاست دان کو تکبر اور منفی سیاست کے سوا کچھ نہیں آتا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پچھلے 4 سال میں معیشت کا جنازہ نکال دیا گیا،

گزشتہ حکومت نے سیاسی فائدہ لینے کے لیے عالمی معاہدوں سے انحراف کیا، یہ کہا گیا کہ آنے والوں کے لیے بارودی سرنگ بچھا دی گئی ہے، ہم معیشت کو بہتر کریں گے، آپ مسلم لیگ ن کی تاریخ دیکھیں، ہم نے پہلے بھی 4 سال روپے کو مستحکم رکھا تھا، اگر پاکستان اسی پہلے والی ڈگر پر چلتا تو پاکستان بڑی معیشت بننے جا رہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…