کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ اللہ کی شان ہے اسد عمر معیشت کی باتیں کر رہے ہیں، معاشی حالات آپ خطرناک حد تک لے کر گئے۔ پچھلے 71 سالوں میں لیے گئے تمام قرضوں کا 80 فیصد قرض آپ لے لیا۔ سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ 2018 میں ہم نے حکومت چھوڑی تو ہم گندم اور چینی برآمد کر رہے تھے، جب کہ آپ کی حکومت ختم ہوئی تو آپ چینی اور گندم درآمد کر رہے تھے، آپ کی درآمدات سب سے زیادہ ہیں، اللہ کی شان آپ معیشت کی بات کر رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ آپ نے 1983 اور 84 کے بعد سب سے کم کپاس پیدا کی، جب کہ گزشتہ 71 سالوں میں لیے گئے تمام قرضوں کا 80 فیصد قرض آپ لے لیا۔