کراچی، ضلع جنوبی کی3 سب ڈویژنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون لگادیاگیا

24  جنوری‬‮  2022

کراچی(این این آئی) اومیکرون کے کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع وسطی کے بعد ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں میں بھی اسمارٹ لاک ڈائون لگادیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجادی، ضلع وسطی کے بعدضلع جنوبی میں بھی اومیکرون کے کیسز میں اضافہ ہونے پرڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی نے 3سب ڈویژن گارڈن، صدر

اور سول لائن میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون نافذ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈائون گارڈن ، صدر اور سول لائنز کے مختلف علاقوں ، گلیوں اور یوسیز ،عیدگاہ لین اسٹریٹ8 اور11 میں بھی لگایا گیا ہے ، گارڈن کے علاقے میں کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 237 رپورٹ ہوئی۔اسی طرح سول لائنز کے علاقے رومی اسٹریٹ کلفٹن ، کلفٹن ٹائور مکی مسجد ، اقبال لین ایل بلاک ، بوٹ بیسن کلفٹن اور خیابان شاہین اور بدر کے علاقے اور گلیاں بھی لاک ڈائون والے علاقوں میں شامل ہیں، سول لائنز کے مختلف علاقوں میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 103 ہے، صدر کے ایریا میں رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی تعداد 62 ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈائون کیسز کی شرح زیرو ہونے تک ہاٹ اسپاٹ کے ذریعے نشاندہی کردہ علاقوں میں نافذ العمل رہے گا۔ان علاقوں کے رہائشیوں کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔متاثرہ علاقوں میں بلاوجہ نقل و حرکت ممنوع ہوگی، لاک ڈائون والے علاقوں میں ضروری اشیائ، میڈیکل اسٹور کے علاوہ کاروبار بند رہے گا، متاثرہ علاقوں میں اجتماعات ، تقریبات ، ڈبل سواری پربھی پابندی ہوگی اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔مائیکرو اسمارٹ لاک ڈائون والے علاقے میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے ضلع جنوبی میں اومیکرون کے اب تک 402 کیسزسامنے آچکیہیں، گارڈن کے علاقے میں سب سے زیادہ 237کیسزرپورٹ ہوئے، متاثرہ علاقوں میں کیسز کی شرح صفر ہونے تک اسمارٹ لاک ڈائون نافذ رہے گا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…