جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے دھاندلی پر قابو پانا ناممکن حکومت کو پیشگی ممکنہ خطرات سے آگاہ کر دیا گیا

datetime 10  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سابق وفاقی سیکرٹری  کنور محمد دلشاد کہتے ہیں کہ پاکستان نے صدارتی آرڈیننس جس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آرڈیننس کے ذریعے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدنے کا پابند کیا گیا ہے۔بادی النظر میں دونوں صدارتی آرڈیننس کے اجراء سے الیکشن

2023ء کے حوالے سے دور رس نتائج نکلیں گے مگر جب گہرائی میں مطالعہ کیا جائے تو شفافیت اور رازداری پر سوالیہ نشان اٹھیں گے۔روزنامہ جنگ میں حنیف خالد کی خبر کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ سسٹم آر ٹی ایس کی طرح ناکام ہو گیا تو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس ہنگامی طور پر متبادل نظام نہیں ہو گا‘ اور قومی انتخابات غیرمعینہ مدت کیلئے موخر کرنا پڑینگےسمندر پار پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے بیلٹ کا حق دیا گیا ہے جس سے رازداری کے اصول پامال ہو جائینگے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹنگ کے طریقہ کار پر اپنے تحفظات کا اظہار کر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ بیلٹ کے طریقہ کار سے انٹرنیٹ ہیک (HACK)ہو جانے کے امکانات موجود ہیں اور اس پر دنیا بھر میں موجود ستر اسی لاکھ سمندر پار پاکستانیوں کو بیلٹ کے ذریعے ووٹ کا حق دینے سے حکومت پاکستان کو پچاس ارب روپے کا خرچہ برداشت کرنا پڑیگا اور اسکے نتائج بھی مشکوک ہونگے۔مشرق وسطیٰ میں کام کرنے والے پاکستانی تارکین وطن کے پاس نادرا کے مخصوص کارڈ نہ ہونے کے برابر ہیں کیونکہ

انکے پاسپورٹ اُنکے کفیل کے پاس ہوتے ہیں۔کنور محمد دلشاد نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدنے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس پر حکومت پاکستان کا ساٹھ ارب روپے سے زائد کا خرچہ آئے گا کیونکہ ایک لاکھ سے زائد پولنگ اسٹیشنوں کیلئے چار لاکھ سے زائد الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدنا ہونگی۔ایک دوسرے سوال پر انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے

استعمال سے دھاندلی پر قابو پانا ناممکن ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں ایسی چپ (CHIP)خفیہ طور پر لگا دی جاتی ہے جس کے ذریعے ووٹ کسی بھی دوسرے امیدوار کو منتقل کئے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہاپاکستان میں اگر جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کر دیا گیا تو ہارنے والی پارٹی الیکشن کے نتائج کو تسلیم نہ کرنے کا اعلان کر سکتی ہے اور اس سسٹم پر عدم اعتماد کرنے سے ایک اور

انتخابی جنگ کا آغاز ہو جائیگا۔کنور محمد دلشاد نے کہا کہ 70فیصد ناخواندگی ملک میں ہے اور ناخواندہ ووٹر اپنے ووٹ کے استعمال کیلئے الیکشن کے عملے کی خدمات حاصل کرنے پر مجبور ہو گا اور الیکشن کے عملے نے کسی پارٹی کیلئے بٹن دبا دیا تو اس کا ووٹ ووٹر کی مرضی کے بغیر اُسی جماعت کو چلا جائیگا۔ایسے حالات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین ناکارہ ہو جائیگی۔ بااثر امیدوار

پولنگ اسٹیشنوں سے مشین کو اٹھا کر مطلوبہ جگہ پر اپنے حق میں ووٹ ڈالنے کے طریقے اختیار کرینگے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اس پر عمل کرانے کے اخراجات کا تخمینہ ایک کھرب روپے لگایا گیا ہے۔الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کیلئے بھارت میں پچیس سال کا عرصہ لگا تھا‘ پاکستان میں اکتوبر 2023ء کے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال ناممکن ہے۔انہوں نے

بتایا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور انٹرنیٹ کے ذریعے بیلٹ کے طریقہ کار کے بارے میں اپنی تجاویز اور دستاویزات انہوں نے وزیراعظم‘ صدر‘ سپیکر قومی اسمبلی‘ چیئرمین سینٹ اور چیف آف آرمی سٹاف کو بھی بھجوائی ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع نے بتایا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے الیکشن کمیشن کو ایک لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدنا ہونگی جن کی خریداری‘ ٹریننگ‘ تنصیب پر کم و بیش 60ارب روپے سے زائد اخراجات ہونگے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…