کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض کے اجرا کیلئے صنفی فرق ختم خواجہ سرا بھی قرض حاصل کر نے لگے

9  مئی‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرض کے اجرا کے لیے صنفی فرق بھی ختم کردیا، نوجوان مرد اور خواتین سمیت اب خواجہ سرا بھی قرض حاصل کرنے لگے ہیں۔تفصیلات کے مطابق خواجہ سرا سونیا ناز کامیاب جوان پروگرام سے مستفید ہونے والوں میں شامل ہوئیں۔

انہوں نے10 لاکھ روپے قرض لے کر اپنا کاروبار شروع کیا،معاون خصوصی عثمان ڈار نے خواجہ سرا کی کہانی ٹوئٹر پر پوسٹ کر دی۔عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ سونیاناز کامیاب جوان پروگرام سے قرض لینے والی پہلی خواجہ سرا ہیں، حکومت کا کامیاب جوان پروگرام کا مقصد ہی کمزور طبقے کی خوشحالی ہے، کئی خواتین قرض اسکیم سے کاروبار شروع کرکے اپنے خاندان کا سہارا بن گئیں، کوشش ہے سونیا ناز کی طرح ہر طبقے کے تمام افراد کی زندگی بدل سکے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان بزنس ماڈل بتائیں، حکومت کاروبار کی فراہمی میں تعاون کرے گی، فنڈ کی دستیابی کیلئے وزیرخزانہ شوکت ترین سے مشاورت کاعمل مکمل ہوچکاہے، آئندہ چند ماہ میں بڑی تعدادمیں قرضوں کی تقسیم کامنصوبہ بنایا گیا ہے، کامیاب جوان پروگرام میں قرض کی حد بڑھنے کے حوصلہ افزانتائج نکلیں گے۔دریں اثنا خراجہ سزا سونیا ناز کا کہنا تھا کہ ہمیں خاندان اور معاشرے کی جانب سے نظرانداز کیا گیا، ہم ناچ گانے کی بجائے با عزت زندگی گزانا چاہتے تھے، فیشن ڈیزائننگ جنون تھا لیکن وسائل کی کمی رکاوٹ تھی، خبروں میں کامیاب جوان کے بارے میں پتا چلاتوقرض کیلئے اپلائی کیا، قرض ملنے پراپنے با عزت روزگار کا خواب پورا ہونے پرخوشی ہے۔خواجہ سرا نے کہا کہ حکومتی سطح پر مردیاعورت کے علاوہ تیسرے آپشن کے بارے میں سوچا نہیں جاتا، وزیراعظم کے شکرگزار ہیں انہوں نے ہمارے بارے میں سوچا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…