جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پراسیکیوشن کے موقف کو نا قابل تردید سچ نہیں سمجھتے شہباز شریف کی درخواست ضمانت کا تفصیلی تحریری فیصلہ جا ری

datetime 8  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی درخواست ضمانت کا تفصیلی تحریری فیصلہ جا ری کردیا۔تفصیلی تحریری فیصلہ 27 صفحات پر مشتمل ہے ۔ تحریری فیصلہ جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس عالیہ نیلم پر مشتمل فل بنچ نے جاری کیا ۔تینوں ججز نے جسٹس سرفراز ڈوگر کے شہباز شریف کی ضمانت کے

فیصلے سے اتفاق کیاکیا۔جسٹس اسجد جاوید گورال نے ضمانت سے اختلاف کیا تھا۔تحریر ی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دو ججز کی مختلف رائے کسی بھی جرم کو مشکوک قرار دیتی ہے ۔معاملہ مشکو ک ہو جائے تو شک کا فائدہ ملزم کو دیا جاتا ہے ۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عوامی نمائندے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔کرپٹ کو ذمہ داری سونپی جائے تو عوام کا اعتماد اٹھ جاتا ہے ۔ عوامی نمائندے کا عزت ، احترام اور تکریم کا حامل ہونا لازم ہے ۔عوامی نمائندہ سو فیصد مسٹر کلین ہونا چاہیے ۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت اپنی حدود میں رہتے ہوئے کیسز تک محدود ہے ۔ موجودہ وقت میں ہم اخلاقیات سے رہنمائی اور مدد لیتے ہیں ۔ پراسیکیوشن کے موقف کو نا قابل تردید سچ نہیں سمجھتے ۔ پراسیکیوشن نے کیس 110گواہوں کے ذریعے ثابت کرنا ہے ۔درخواست بری ہوتے ہیں تو جو وقت جیل میں گزارا اس کا ازالہ ممکن نہیں۔تحریری فیصلے میں مزید کہا کہ شہباز شریف پر زائد اثاثے رکھنے کا الزام ہے ، زائد اثاثوں کا دستاویزی ثبوت ریفرنس میں نہیں لگایا گیا ،ذرائع آمدن جاننے کے لئے بھی کھوج نہیں لگائی گئی،

شہباز شریف کے نام پر ٹیلی گرافک ٹرانسفر بھی دستیاب نہیں۔بے نامی ثابت کرنے کے لیے شخص کا خاندان کے افراد پر مالی لحاظ سے منحصر ہونا ضروری ہے، اثاثے نہ تو شہباز شریف کے نام پر ہیں اور نہ ان کے نام پر ایف ٹی ٹیز آئیں،نیب کے مطابق شہباز شریف ماڈل ٹائون رہائشگاہ کے مالک اور قابض ہیں جبکہ گھر نصرت شہباز کے نام پرہے،ماڈل ٹائون رہائش گاہ پر دونوں کا قبضہ ہے،نیب کے

مطابق شہباز شریف کے اثاثے 269 ملین ہیں لیکن استغاثہ نے ثبوت ساتھ نہیں لگائے،شہباز شریف کے اکاونٹس میں پیسوں کے آنے کا عنصر موجود نہیں۔ تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہماری جمہوریت کہ یہ ی بنیاد ہے کہ جب کسی سیاسی شخصیت پر کرپشن کے الزام لگے تو وہ سیاسی نقصان برداشت کرنے کا بھی پابند ہو، عدالت اپنی حدود میں رہتے ہوئے قانون کے مطابق کیسز تک محدود

ہے، موجود وقت میں ہم اخلاقیات سے رہنمائی اور مدد لیتے ہیں، جب کسی فرد کی آزادی کا معاملہ آئے تو ہم پھر بنیادی اصولوں کے تحت ضمانت دینے یا خارج کرنے پابند ہیں۔کسی کے خلاف الزام کو ثابت کرنا استغاثہ کا کام ہے،نیب نے تسلیم کیا ہے کہ اپنے خاندان کے نام پراثاثے بنوانے کے لیے شہباز شریف پر کسی سے کک بیکس لینے کا الزام نہیں،اسکی تفصیل خاندان کے دوسرے افراد دیں گے لیکن ہم صرف شہباز شریف کا کیس سن رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…