ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

کامیاب جوان پروگرام حکومت نے رقم کی تقسیم کا پہلا ٹارگٹ مکمل کر لیا

datetime 1  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے حکومت نے 10 ہزار نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا پہلا ٹارگٹ مکمل کر لیا۔ ہفتہ کو مشیر تجارت رزاق داوئونے  ٹویٹ کے ذریعے معاون خصوصی عثمان ڈار کو مبارکباد دی اور کہاکہ ملک میں کاروبار کے فروغ کیلئے

کامیاب جوان پروگرام پر موثر عملدرآمد قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہاکہ معاون خصوصی عثمان ڈار کو 10 ہزار نوجوانوں میں رقم کی کامیاب تقسیم پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ10 ہزار نوجوانوں میں 8.1 ارب روپے کی رقم تقسیم ہونا خوش آئند ہے، کامیاب جوان ملکی صنعت اور معیشت کو بدل کر رکھ دے گاوزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ٹوئٹ پر جوابی رد عمل کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ اہم سنگ میل پر وزیراعظم عمران خان اور حکومتی معاشی ٹیم کے تعاون پر شکر گزار ہوں، نوجوانوں کی خدمت کا یہ سفر تو ابھی شروع ہوا ہے۔معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاکہ آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر رقم کی تقسیم اور اسکل اسکالرشپس شروع کر رہے ہیں، ہنرمند پاکستان پروگرام کے ذریعے بھی ہزاروں نوجوانوں کو حکومتی تعاون فراہم کیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ بیک وقت ملک بھر میں جاری ہے، اب تک 10 ہزار نوجوانوں کو 8 ارب روپے سے زائد رقم کی تقسیم کا عمل مکمل ہو چکا۔عثمان ڈار نے کہاکہ نوجوانوں ملکی ترقی اور معیشت میں بہتری کیلئے ٹیکس پیئرز کے پیسے کا درست استعمال کریں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…