ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

علمائے کرام کی نشاندہی پر تبدیلی نصاب کا سخت نوٹس شعیب سڈل کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد روکنے کی ہدایات

datetime 27  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے علمائے کرام کی نشاندہی پر تبدیلی نصاب کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اسکولز کو شعیب سڈل کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد روکنے کی ہدایت بھی کردی۔ گورنر

پنجاب چوہدری سرور سے مولانا طاہر اشرفی، مولانا حنیف جالندھری، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبد الخبیر آزاد اور دیگر نے ملاقات کی، ملاقات میں نصاب تعلیم سے اسلامی تعلیمات نکالنے کی سازش پر بات چیت ہوئی، اور مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ جو بھی لوگ اس معاملے میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت ایکشن بھی لیا جائے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے علمائے کرام کی نشاندہی پر تبدیلی نصاب کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری اسکولز کو شعیب سڈل کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد روکنے کی ہدایت بھی کردی، جب کہ گورنر کی ہدایت پر محکمہ ہیومن رائٹس اینڈ مینارٹیز ڈیپارٹمنٹ نے نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اسلام اور مسلمانوں کے حوالے سے مواد تعلیمی نصاب میں شامل رہے گا، اور تعلیمی نصاب میں اسلامی مواد کو صرف اسلامیات تک محدوو نہیں کیا جائے گا، نا ہی کسی صورت اسلامی تعلیمات کو نصاب سے نکالاجائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…