اسلام آباد(آن لائن )پاکستان کے کرپٹ افراد کا احتساب کرنے والا ادارہ نیب اب خود بھی احتسابی عملہ کے شکنجہ میں آگیا ہے ۔لوٹی ہوئی دولت کی ریکوری سے وصول کئے گئے اربوں روپے کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے اور اس مقصد کے لئے نیب سے تمام متعلقہ ریکارڈ بھی
طلب کیا جائے گا ۔ نیب نے اب تک ملک بھر کے کرپٹ افراد سے اربوں روپے ریکور کئے ہی اور اس ریکوری سے نیب کو احتساب ایکٹ کی رولز کے تحت اربوں روپے فراہم کئے گئے ہیں احتساب ایکٹ کے تحت ریکور کی گئی رقوم میں سے نیب حکام کا ایک حصہ مقرر ہے جو وزارت خزانہ انہیں فراہم کرتی ہے اور اب تک دو ارب سے زائد کی فنڈز نیب کواس مد میں ادا کئے گئے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے اس مد میں حاصل کئے گئے اربوں روپے کا باقاعدہ کا باقاعدہ آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی ذمہ داری آڈیٹر جنرل کو دی جائے گی اور اس بات کی تحقیقات کی جائیں گی کہ یہ اربوں روپے کہاں خرچ ہوئے ہیں اور اس مقصد کیلئے نیب سے تمام ریکارڈ بھی طلب کیا جائے گا ۔