منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او15لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کا پیکیج لیں گے،دیگر مراعات میں کیا کچھ شامل ہوگا؟پڑھ کر آپ کی آنکھیں بھی پھٹی کی پھٹی رہ جائینگی

datetime 10  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر 15لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ کا پیکیج لیں گے۔ روزنامہ جنگ میں طارق بٹ کی شائع خبر کے مطابق پنجاب ہائوسنگ ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے

کہ 18 فروری 2021 کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) کے ایک نوٹیفکیشن کے بعد پنجاب حکومت نے رودا کے سی ای او عمران امین کی تقرری کی شرائط اور معاملات طے کرلیے ہیں جو اس تاریخ سے نافذ العمل ہوں گے۔ وہ بنیادی تنخواہ 3 لاکھ روپے، 8 لاکھ روپے کے ماہانہ ڈویلپمنٹ الائونس، 2 لاکھ 40 ہزار کے ماہانہ رہائش الائونس، ڈیڑھ لاکھ روپے کے ماہانہ یوٹیلٹی چارجز، 13 سو سی سی کار اور ڈرائیور ، مقامی/لاہور استعمال کیلئے پی او ایل کے ماہانہ 300 لیٹرز، سرکاری دوروں کے لئے POL اصل استعمال کی بنیاد پر قابل قبول ہوگا، گریڈ 22 کے افسر کے لئے قابل قبول سفری الائونس اور طبی سہولت اور سیلولر کنکشن سمیت10 ہزار روپے ماہانہ ٹیلیفون کی سہولت لیں گے۔خیال رہے سپریم کورٹ خصوصاً سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے شہباز شریف کے ماتحت حکومت پنجاب کی قائم کردہ متعدد کمپنیوں کے سربراہوں کو دیئے گئے پے پیکیجز کو مسترد کردیا تھا اور اس سلسلے میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ پر طنز کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…