اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

میں خود 22سال پارٹی کی وفادار رہی لیکن تحریک انصاف میں کوئی انصاف نہیں،آپ غلط دروازے پر انصاف مانگ رہے ہیں فوزیہ قصوری کا جہانگیر ترین کیلئے اہم پیغام

datetime 8  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما فوزیہ قصوری نے جہانگیر ترین کو کہا کہ آپ غلط دروازے پر دستک دے رہے ہیں۔آپ صرف چند سالوں کے لیے ساتھی تھے۔ میں 22 سال تک پارٹی کی وفادار رہی لیکن تحریک انصاف میں کوئی انصاف نہیں

ہے لیکن آپ دل چھوٹا مت کریں۔آپ ایک مالدار اور طاقتور آدمی ہیں جنہیں اسٹیبلشمنٹ کی بھی حمایت حاصل ہے لہذا آپ کے لئے سب اچھا ہوگا۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے اعتماد کے ووٹ لینے میں سب سے زیادہ کردار جہانگیر ترین کا تھا، وزیراعظم کو مشورہ ہے کہ وہ اپنے اچھے دوست کو نہ کھوئیں ،جہانگیر ترین کے خلاف سازش کرنیوالوں کا وزیر اعظم کو ایکشن لینا چاہیے ۔ لاہور میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا کہ عمران خان کے اعتماد کے ووٹ لینے میں سب سے زیادہ کردار جہانگیر ترین کا تھا، عمران خان نے جہانگیر ترین کی وجہ سے ہی اعتماد کا ووٹ لیا، صوبائی اور وفاقی سطح پر وزیر اعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ لینے میں جہانگیر ترین پیش پیش تھے۔، وزیراعظم کے اردگرد بیٹھے لوگ خرابیاں پیدا کر رہے ہیں، وزیراعظم اپنے اچھے کو دوست کو نہ کھوئیں، جہانگیر ترین کے خلاف سازش کرنیوالوں کا وزیر اعظم کو ایکشن لینا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جہانگیر ترین جیسے وفادار پارٹی رہنما کے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے اسے فوراً بند کیا جائے۔راجا ریاض نے واضح کیا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ رکھے جانے والے ر و یے دراصل پارٹی کے مجموعی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…