اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ ڈی جی محکمہ موسمیات نے موسم کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کردیا

datetime 23  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، کالام، بہاولپور (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد حنیف نے بی بی سی کو بتایا کہ ہر سیزن میں بارش کے پانچ سپیل ہوتے ہیں جبکہ موجودہ بارشیں اس سیزن کا دوسرا سپیل ہیں۔ ان کے مطابق یہ بارشیں بارانی علاقوں میں گندم کی فصلوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوئی ہیں۔تاہم ان کے مطابق وسطی پنجاب اور

جنوبی پنجاب میں ان بارشوں سے فصلوں کے نقصان کے امکانات بھی ہیں کہ ان علاقوں میں تیز ہوائوں کے علاوہ ژالہ باری بھی ہوئی ہے۔ڈاکٹر حنیف کے مطابق حالیہ بارشیں پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے سو فیصد علاقوں میں ہوئی ہیں جبکہ پنجاب میں 70 سے 80 فیصد یہ بارش برسی ہے۔ اندرون سندھ، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت مجموعی طور پر یہ بارشیں ملک کے 70 فیصد علاقوں میں ہوئی ہیں۔ڈاکٹر حنیف کے مطابق ان بارشوں سے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد میں پولن میں نمایاں کمی واقع ہو گی جبکہ ایسے موسم میں کورونا وائرس کی منتقلی کی رفتار بھی تھم جاتی ہے۔بارشو ں کا سلسلہ کل رات تک جاری رہ سکتا ہے، دوسری جانب کالام کے علاقے لائیکوٹ میں گلیشئر گرنے سے بحرین کالام روڈ ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہو گیا۔سڑک بند ہو نے سے مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو بھی مشکلات کا سامنا کر نا پڑا، سوات کے میدانی علاقوں میں تین روزسے وقفے وقفے سے بارش اور کالام اور

مالم جبہ میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری رہا ،بارش و برفباری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ۔دوسری جانب بہاولپور کے ڈسٹرکٹ حاصل پور کے قریب پیٹرول پمپ پر آسمانی بجلی گرنے کے سبب آگ گئی ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پیٹرول پمپ پر گرنے والی آسمانی بجلی کے سبب آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا پیٹرول جل گیا اور عمارت شدید متاثر ہوئی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کئی گھنٹوں بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…