پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سی پیک نے مشکل سفر آسان بنا دیا ایک اور موٹروے کی تعمیر مکمل ہونے کے قریب

datetime 21  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (اے پی پی)ہکلہ سے ڈیرہ اسماعیل خان تک پاکستان چین اقتصادی راہداری کے سلسلے میں زیر تعمیر موٹروے کے اہم حصے پر تعمیراتی کام حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اب تک این ایل سی نے کام کے اعلیٰ معیار کو یقینی بناتے ہوئے 95فی صد سے زیادہ کام مکمل کیا ہے۔چار رویہ مغربی

راہداری کی کل لمبائی 285کلو میٹر ،پانچ مختلف پیکجیز میں تقسیم کیا گیا ہے، این ایل سی پیکج ون پر کام کر رہی ہے،چار رویہ مغربی روٹ کی کل لمبائی 285کلو میٹر ہے جسے پانچ مختلف پیکجیز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ این ایل سی پیکج ون پر کام کر رہی ہے جسکی تکمیل سب سے پہلے متوقع ہے پیکج ون کی کل لمبائی 55کلو میٹر ہے جو کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب یارک سے شروع ہوکر رحمانی خیل پر ختم ہوتا ہے۔این ایل سی نے تعمیراتی کام کے بین الاقوامی معیارکو برقرار رکھتے ہوئے انفراسٹرکچر کا تمام کام مکمل کیا ہے اس میں سڑک کی تعمیر، یارک اور عبدل خیل کے مقامات پر دو انٹرچینج، چھ انڈر پاس،چار پل، رہائشی سہولیات اور ٹول پلازوں سمیت دیگر تعمیراتی کام شامل ہیں۔ جبکہ وزن کے کانٹوں کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے جسے 31مارچ 2021 کی مقررہ تاریخ سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔ چونکہ موٹروے ریتلی اور بنجر زمین پر تعمیر کیا جا رہا ہے اس لئے درختوں کی کمی کو پیش نظر رکھتے ہوئے این ایل سی نے سڑک کے دونوں اطراف ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ درخت لگائے ہیں۔ یہ درخت پاک فوج کے زیر انتظام ملکی سطح پر جاری “سرسبزوشاداب پاکستان” شجر کاری مہم کے تحت لگائے گئے ہیں

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…