سینیٹ انتخابات اپ سیٹ، ”ایک زرداری سب پر بھاری،آصف زرداری کا جادو چل گیا“سوشل میڈیا پر سابق صدر کی سیاست کے چرچے

3  مارچ‬‮  2021

لاہور(این این آئی)سینیٹ انتخابات میں اپ سیٹ ہونے پر سوشل میڈیا پر سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی سیاست کے چرچے رہے، ایک زرداری سب پر بھاری، اگلی باری پھر زرداری،آصف زرداری کا جادو چل گیا کا ٹرینڈ دیکھنے میں آیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے امیدوار کی کامیابی کے

بعد آصف علی زرداری سوشل میڈیاپر چھائے رہے اور ایک زرداری سب پر بھاری، اگلی باری پھر زرداری،آصف زرداری کا چل گیا کا ٹرینڈ دیکھنے میں آیا۔ اپ سیٹ شکست کے بعد حکمران جماعت کے حامی مایوس نظر آئے اور سوشل میڈیا پر ان کی معمول کے دنوں سے انتہائی کم سر گرمیاں دیکھنے میں آئیں۔دوسری جانب سینیٹ انتخابات میں حکمران جماعت تحریک انصاف کے امیدوار عبد الحفیظ شیخ اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے مشترکہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی اکٹھے بیٹھے رہے، نتائج کا اعلان ہونے پر عبد الحفیظ شیخ نے اپنے حریف امیدوار یوسف رضا گیلانی کو گلے مل کر مبارکباد اور تھپکی دی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے کئی نشستوں پر مقابلہ ہوا لیکن اسلام آباد کی نشست پر ہونے والی پولنگ سارے انتخابی عمل پر چھائی رہی اور اعصاب شکن ماحول دیکھنے میں آیا۔ انتہائی دلچسپ امر یہ ہے کہ امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس ووٹوں کی گنتی کے دوران انتہائی پریشان دکھائی لیکن اس کی وجہ بننے والے عبد الحفیظ شیخ اور سید یوسف رضا گیلانی بظاہرین انتہائی مطمئن نظر آئے اور اکٹھے بیٹھے باتوں میں مصروف رہے۔ دونوں امیدواروں نے ایوان میں زیادہ تر وقت اکٹھے گزارا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…