سینٹ انتخابات، بلوچستان سے 5 نشستوں کا حیرت انگیز نتیجہ سامنے آ گیا

3  مارچ‬‮  2021

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان اسمبلی سے جنرل نشست پر پانچ نتائج حاصل ہو گئے، بلوچستان سے بی این پی مینگل کے محمد قاسم کامیاب ہو گئے، بلوچستان اسمبلی،جنرل نشست پربی اے پی کے منظورکاکڑ کامیاب ہو گئے ہیں، سے بی اے پی کے سرفراز بگٹی کامیاب بھی کامیاب ہو گئے، مخلوط حکومت کے حمایت یافتہ

امیدوارعبدالقادر نے بھی سینٹ الیکشن میں کامیابی حاصل کر لی، جمعیت علماء اسلام کے امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری بھی کامیاب ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی ارکان کو کو متحد رکھنے کا ٹاسک لینے والے خرم شیر زمان کی جیب سے موبائل برآمد ہوا،جس پر پیپلزپارٹی نے احتجاج کیاجس پر پولنگ اسٹیشن میں پی ٹی آئی کے دوسرے ارکان کی بھی دوبارہ تلاشی لی گئی۔سندھ سے ایوان بالا کی گیارہ نشستوں کے لئے اسمبلی ہال میں پولنگ کا عمل جاری تھااسی دوران شور شرابہ ہوا پیپلزپارٹی کی خاتون رکن اسمبلی شمیم ممتازنے خرم شیرزمان کو روکا، شمیم ممتاز نے اعتراض اٹھایا کہ خرم شیر زمان کے پاس موبائل ہے لہٰذا ان کی تلاشی لی جائے۔خرم شیر زمان کے پاس موبائل فون کی موجودگی پر پی پی پی کی خواتین ارکان نے شدید احتجاج کیا، خواتین ارکان کا موقف تھا کہ کسی کو فون اندر لے جانیکی اجازت نہیں ہے۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے اعتراض کیا، بعد ازاں خرم شیر زمان کی تلاشی لی گئی تو ان کے پاس سے موبائل فون برآمد ہوا، اس کے علاوہ ان کے ساتھ آنے والے کریم گبول کی بھی تلاشی لی گئی، تلاشی دینے کے بعد کریم بخش گبول نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا، کریم گبول گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں ہونے والے ہنگامہ آرائی کے مرکزی کردار تھے۔تاہم موبائل برآمد ہونے پر خرم شیر زمان سے بیلٹ پیپر واپس لیا گیا اور انہیں پولنگ کے عمل میں حصہ لینے سے روک دیا گیا، بعد ازاں الیکشن حکام نے انہیں ایوان سے باہر بھی نکال دیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…