اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کو سرپرائز دینے کا آغاز ہو گیا،بلوچستان سے جے یو آئی کے مولانا عبدالغفور حیدری کامیاب، سندھ سے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے امیدواروں کی جیت

datetime 3  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (مانیٹرنگ + این این آئی) بلوچستان سے جے یوآئی کے مولاناعبدالغفورحیدری کامیاب ہو گئے، سندھ سے پیپلزپارٹی کی پلوشہ خان 60 ووٹ لیکرکامیاب جبکہ ایم کیوایم پاکستان کی خالدہ اطیب 57 ووٹ لیکرکامیاب ہو گئیں۔سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی ارکان کو کو متحد رکھنے کا ٹاسک لینے والے خرم شیر زمان کی جیب سے

موبائل برآمد ہوا،جس پر پیپلزپارٹی نے احتجاج کیاجس پر پولنگ اسٹیشن میں پی ٹی آئی کے دوسرے ارکان کی بھی دوبارہ تلاشی لی گئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ سے ایوان بالا کی گیارہ نشستوں کے لئے اسمبلی ہال میں پولنگ کا عمل جاری تھااسی دوران شور شرابہ ہوا پیپلزپارٹی کی خاتون رکن اسمبلی شمیم ممتازنے خرم شیرزمان کو روکا، شمیم ممتاز نے اعتراض اٹھایا کہ خرم شیر زمان کے پاس موبائل ہے لہٰذا ان کی تلاشی لی جائے۔خرم شیر زمان کے پاس موبائل فون کی موجودگی پر پی پی پی کی خواتین ارکان نے شدید احتجاج کیا، خواتین ارکان کا موقف تھا کہ کسی کو فون اندر لے جانیکی اجازت نہیں ہے۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے اعتراض کیا، بعد ازاں خرم شیر زمان کی تلاشی لی گئی تو ان کے پاس سے موبائل فون برآمد ہوا، اس کے علاوہ ان کے ساتھ آنے والے کریم گبول کی بھی تلاشی لی گئی، تلاشی دینے کے بعد کریم بخش گبول نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا، کریم گبول گزشتہ روز سندھ اسمبلی میں ہونے والے ہنگامہ آرائی کے مرکزی کردار تھے۔تاہم موبائل برآمد ہونے پر خرم شیر زمان سے بیلٹ پیپر واپس لیا گیا اور انہیں پولنگ کے عمل میں حصہ لینے سے روک دیا گیا، بعد ازاں الیکشن حکام نے انہیں ایوان سے باہر بھی نکال دیا۔پی ٹی آئی رہنما کی جیب سے فون برآمد ہونے پر سندھ اسمبلی میں شورشرابہ

شروع ہوگیا،جس پر پولنگ اسٹیشن میں پی ٹی آئی کے دوسرے ارکان کی بھی دوبارہ تلاشی لی گئی۔سعید غنی نے الزام عائد کیا کہ خرم شیر زمان موبائل لے کر آئے اور ووٹ کی تصویر لے رہے تھے، فون پی پی ایم پی اے شمیم ممتاز نے خرم شیرزمان کی جیب سے نکالا۔ترجمان سندھ حکومت نے واقعے سے متعلق جاری بیان میں کہا کہ خرم

شیرزمان ووٹ ڈالنے گئے تو ان کے پاس سے الیکٹرونک ڈیوائس نکلی، سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، جس کا ثبوت آچکا، یہ زور زبردستی سے ووٹ حاصل کرنیکی کوشش کررہے ہیں، الیکشن کمیشن کو انتخابات میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔مرتضی وہاب نے کہاکہ یہ

دوسروں پرالزام لگاتے تھے کیونکہ ان کے اپنے ضمیرمیں کھوٹ تھا۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی امداد پتافی نے کہا کہ اپوزیشن ارکان نے مجھ پر موبائل فون رکھنے کا الزام عائد کیا تھا، تلاشی لینے پر مجھ سے موبائل نہیں ملا تاہم خرم شیرزمان کی تلاشی پر ان کے پاس سے موبائل ملا۔امداد پتافی نے الیکشن کمیشن سے

مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن اس معاملے کا نوٹس لے اور خرم شیر زمان پر پابندی لگائے اور ان کا ووٹ نہ گنا جائے۔پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید نے خرم شیر زمان سے موبائل ملنے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ووٹنگ کے لیے لائن میں کھڑی تھی، مجھ سے آگے ہیرسوھو، شمیم ممتاز اور پھر خرم شیر زمان تھے، ہم نے

کہا پہلے قائم علی شاہ کو ووٹ ڈالنے دیں، خرم کو بیلٹ پیپرمل گئے تھے۔سعدیہ جاوید نے کہا کہ کلثوم چانڈیو نے نشاندہی کی کہ خرم شیر زمان کے پاس موبائل ہے، پہلے خرم شیر زمان نے انکار کیا، پھر لائٹ جلی تو موبائل الیکشن کمیشن کو دیا، ہم نے شور شرابا کیا کہ فون لے کر کیسے آگئے، الیکشن کمیشن نے خرم شیر زمان سے موبائل لیا اور ووٹ ڈالنے سے روک دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…