جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

پنجاب میں سینٹ کے تمام جماعتوں کے امیدوار بلامقابلہ کیسے کامیاب ہوئے، چوہدری شجاعت حسین نے راز کھول دیا

datetime 27  فروری‬‮  2021 |

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے مختلف رہنماؤں نے ملاقات کی اور سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں سالک حسین، سلیم بریار، شافع حسین، محمد خان بھٹی، صباحت الٰہی اور رانا خالد بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے

ہوئے کہا ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی ذاتی کاوشوں سے پنجاب میں سینیٹ کے تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے، جو مثال پنجاب نے پیش کی ہے اس کی تقلید باقی صوبوں کو بھی کرنی چاہئے اور سینیٹ سمیت قومی مسائل پر بھی ایسے ہی یکجہتی کو پروان چڑھایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہوں جن میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری اور ن لیگ کے سرکردہ رہنماؤں سے بات کر کے انہیں اعتماد میں لیا اور انہی رابطوں کی وجہ سے تمام امیدوار بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کی مثال ماضی میں بھی ملتی ہے اس کا سہرا بھی ہمارے خاندان کے سر جاتا ہے، ہم نے بات چیت کے ذریعے ہی صوبہ سرحد (موجودہ کے پی کے) میں سینیٹ کا معاملہ حل کروایا تھا جب سردار تنویر اکیلے امیدوار رہ گئے تھے، سب نے کوشش کی لیکن انہوں نے ہمارے کہنے پر ہی دستبردار ہونے کا اعلان کیا اور حاجی بلور، غلام احمد بلور اور دیگر رہنما بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے تھے، سردار تنویر کے ساتھ جو وعدے کیے گئے تھے وہ تو پورے نہ ہو سکے لیکن انہوں نے جو وعدہ ہمارے ساتھ کیا تھا اس کو نبھا کر اصولی سیاست کو پروان چڑھایا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اس مرتبہ پنجاب میں جو

صورتحال پیدا ہوئی تھی اور ہر کوئی اپنی جگہ چہ مگوئیوں میں مصروف تھا اس میں چودھری پرویزالٰہی کی بہترین حکمت عملی سے غیر معمولی مثال دیکھنے میں آئی، باقی صوبوں میں بھی سینیٹ اور دیگر قومی ایشوز پر ایسے ہی افہام و تفہیم کے جذبہ کی ضرورت ہے تاکہ سیاسی کشیدگی میں کمی آ سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…