اتوار‬‮ ، 29 مارچ‬‮ 2026 

ووٹوں کے تھیلے (ن) لیگ کے ایم پی اے کے پاس پائے گئے،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 20  فروری‬‮  2021 |

وزیرآباد(آن لائن) وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے گیارہ جماعتوں کے خلاف الیکشن لڑکر اپنے ووٹوں میں 50فیصد تک اضافہ کیا ہے۔(ن) لیگ نے میڈیاکواستعمال کیا اور ماحول تبدیل کر کے الیکشن کومشکوک بنایا ۔حلقوں میں (ن) لیگ کی جانب سے پیسے

بانٹنے کی شکائت کا الیکشن کمیشن نے نوٹس نہ لیا۔ووٹوں کے تھیلے (ن) لیگ کے ایم پی اے کے پاس پائے گئے۔عوام اورخواتین کو دہشت زدہ کیاگیا۔غیر قانونی حرکات کونظر اندازنہیں کرینگے اور اپیل میں جائینگے۔چوہدری یوسف پی ٹی آئی کے ایم پی اے کے طور پر کام کرینگے۔حلقہ میں حامی اور مخالف ووٹران کویکساں عزت دینگے۔ڈسکہ میں دو افراد کے قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونا چاہئیں۔ وہ یہاں ضمنی الیکشن کے رنرز اپ امیدوار چوہدری محمد یوسف کی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ شہباز گل نے کہا کہ ضلع گوجرانوالا (ن) لیگ کے مضبوط حلقوں میں شامل ہے اس کے باوجود چوہدری یوسف نے ایک مافیا کامقابلہ کیااور ووٹوں میں ریکارڈاضافہ کیا۔پی ٹی آئی نے شہر سے امیدوار اتار کر شہریوں کامطالبہ پوراکیا۔ چوہدری یوسف ایک صاف ستھرا آدمی ہے جس نے (ن) کی برتری کو کم کر کے 5419 تک لے آئے جو 2018میں 33ہزار سے زائد تھی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پی ڈی ایم کی 11جماعتوں کے خلاف الیکشن لڑ کر اپنے ووٹ بینگ میں 50فیصد تک اضافہ کیا ہے۔چوہدری محمدیوسف پی ٹی آئی کے ایم پی کے طور پرکام کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بتایا گیا تھا کہ (ن) لیگ پیسے بانٹ رہی ہے لیکن انہوں نے کوئی ایکشن نہ لیا اُلٹا پی ٹی آئی کو

قدم قدم پر روکا گیا۔عوام اور خواتین کو دہشت زدہ کیا گیا ۔(ن) لیگ والے ووٹوں کے تھیلے لے گئے اورچوہدری یوسف کے ووٹ پھاڑے گئے جس کے ثبوت الیکشن کمیشن کو دیئے جائینگے اور بتایا جائے گا کہ کس کے ایم پی اے کے پاس ووٹوں کے تھیلے تھے۔انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو خصوصی طور پر حلقہ پی پی 51اور این اے

75میں لایا گیا جو ایسے منفی معاملات میں بدنام ہے ۔ رانا ثناء اللہ الیکشن کا سپیشلسٹ نہیں ہے۔اس کا اپنا الیکشن تنازعات سے بھرپور ہو تا ہے۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ صرف اس الیکشن کو شفاف مانتی ہے جس میںوہ جیت جائے۔ انہوں نے کہا کہ بعض نام نہاد صحافیوں اور مخصوص چینلوں کے ذریعے پہلے ایک ماحول پیداکیا گیاپھر

پرانے طریقے پر چلتے ہوئے الیکشن کو سبو تاژ کیا جو خلاف معمول ہے جس کاالیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹِس لینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کی فلاح کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی وجہ سے 2023کے الیکشن میں دیہی آبادی عمران خان کے ساتھ ہوگی جس کا موجودہ ضمنی الیکشن میں بھی مظاہرہ ہو اہے ۔انہوں نے کہا کہ

ڈسکہ میں 2018کے الیکشن میں پی ٹی آئی 50ہزار ووٹوں سے ہاری تھی وہ اب 3800ووٹوں سے جیت رہے ہیں جس پر اپوزیشن کوتحفظات پیدا ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن الیکشن ریفارم کے لئے تیار نہیں ہو رہی ہے۔ اپوزیشن کو “ای ووٹنگ” سسٹم لانے کی تجویز دی ہے تاکہ موسمی خرابیوں سے جان چھوٹ جائے۔انہوں نے

کہا کہ شفاف الیکشن کا فائدہ عمران خان کو ہے۔(ن)لیگ نے میڈیا کے ذریعے مخصوص ماحول پیدا کیا ، ووٹ خریدے ، فائرنگ کی اور الیکشن کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ عوام اپوزیشن پر دبائو ڈالیں تاکہ وہ الیکشن ریفارم کی طرف آئیں۔انہوں نے کہا کہ مخالف اور حامی ووٹران کو یکساں عزت دینگے۔انہوں نے

نوجوانوں کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ عددی جیت نہ ہو تب بھی مکمل کامیابی تک میدان میں ہی رہنا ہوتا ہے ۔نوجوانوں کوبدمعاشوں کے خلاف کھڑا ہونا ہے۔ووٹوں کے گیپ کو کم کرنا بھی نوجوانوں کی فتح ہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ڈسکہ میں قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونا ضروری ہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ تمام سرجریاں پاکستان میں ہونگی کسی کو باہر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…