گوجرانوالہ (آن لائن ) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کرپشن کا گڑھ بن گیا کروڑوں روپے ماہانہ اکھٹے کرنے کا انکشاف اعلی افسران سمیت اینٹی کرپشن کو بھی اس کرپشن سے حصہ پہنچانے کی خبریں گردش کرنے لگیں ،بلال اکرم کا لاگن مبینہ طور پر کلرک کاشف غیر قانونی طور پر چلا رہا ہے کسی نے غلط انفارمیشن دی ہے بلال اکرم
کا موقف۔ETOگلزار سے 3جون 2020سے لاگن کا ڈیٹا طلب کرنے پر ٹیم روزنامہ حکومت سے ایک دن کی مہلت مانگ لی ہفتہ کو ریکارڈ آپ کے حولے کر دیں گے ای ٹی او رانا گلزار تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گوجرانوالہ کرپشن کا گڑھ بن گیا ایکسائز آفیسرز ایجنٹ مافیا کے ذریعے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے لگے۔”مال حرام ” ایکسائز آفس میں” سیل رواں ” کی طرح بہتا ہے اوپر سے لیکر نیچے تک ان میں سے کوئی ایسا نہیں جو اس”بہتی گنگا”سے ہاتھ نہ دھوتا ہوتا۔نئی رجسٹریشن کے لیے 3000سے لیکر 5000روپے تک اجراء کرتے ہیں جبکہ ایس او پیز کے تحت پہلے وقت لینا پڑتا ہے عوامی سہولت مرکز میں تعینات بلال اکرم اور عمر نے اپنے لاگن کا کوڈ ایکسائز آفس میں تعینات کلرک کاشف کو دے رکھا ہے جو ایجنٹ مافیا سے ملی بھگت کر کے روزانہ لاکھوں روپے رشوت اکھٹی کرتے ہیں رشوت کے یہ بے تاج بادشاہ سرعام شہریوں کی جیبوں پر ڈاکے ڈال رہے ہیں اور اعلیٰ افسران سمیت اینٹی کرپشن کو بھی اس کرپشن سے حصہ پہنچانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں اس حوالے سے ETOرانا گلزار سے لاگن اور نئی رجسٹریشن کی تفصیلات طلب کی تو ETOکا کہنا تھا ہفتہ کو تمام ریکارڈ آپ کو دستیاب ہو گا جبکہ بلال اکرم چیمہ نے تما الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کلرک کاشف کا غیر قانوی لاگن کرنے سے انکار کر دیا جبکہ عمر موقع سے فرار ہو گیا اور موقف دینے سے انکار کر دیا۔