پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں پریزائیڈنگ افسروں کے اغواء کا الزام، پریذائیڈنگ افسر اور تھیلے بھی غائب ہوئے،پولیس خاموش تماشائی بنی کھڑی رہی،تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 20  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب میں پریزائیڈنگ افسروں کے اغواء کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریذائیڈنگ افسر اور تھیلے بھی غائب ہوئے،پولیس خاموش تماشائی بنی کھڑی رہی، بھونڈے طریقے سے الیکشن

چوری کرنے کی کوشش کی گئی،ڈسکہ میں مشیر، معاونِ خصوصی اور وزراء اسلحے کیساتھ گھومتے رہے، کوئی پوچھنے والا نہیں،جب تک ووٹ چوری ہوگا، آر او اغواء ہوں گے، ملک نہیں چل سکتا، الیکشن کمیشن آئین کے تحت ذمے داری پوری کرے۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سیالکوٹ کے این اے 75 پر بدترین دھاندلی ہوئی، پولیس خاموش تماشائی بنی کھڑی رہی، بھونڈے طریقے سے الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی گئی۔شاہد خاقان نے کہا کہ حلقے کے 361 پولنگ اسٹیشن ہیں، 341 کا رزلٹ آگیا، 20 پولنگ اسٹیشن کا رزلٹ نہیں آیا، یہ 20 پولنگ اسٹیشن ریٹرننگ آفیسر کے دفتر سے 15 سے 20 کلو میٹر دور تھے، 20 پریذائیڈنگ آفیسر بھی غائب ہوگئے، لوگ بتاتے ہیں کہ سویلین کپڑوں اور گاڑیوں میں لوگ آئے اور پریزائیڈنگ افسران اور تھیلے لے گئے۔انہوں نے کہا کہ آر او کے دفتر سے 20 کلو میٹر دور موجود 20 پولنگ اسٹیشنوں کا رزلٹ نہیں آیا جبکہ 70 کلو میٹر دور کے پولنگ اسٹیشنوں کا نتیجہ پہنچ گیا، عینی شاہدین کے مطابق 20 پولنگ اسٹیشنوں پر سویلین افراد آئے اور پرائیوٹ گاڑیوں میں عملے کو بٹھا کر لے گئے۔سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہم نے پولنگ کے لیے اضافی وقت مانگا تھا، لیکن وقت نہیں دیا گیا،

الیکشن میں فیصلہ عوام کو کرنے دیں، پریزائیڈنگ افسر اور تھیلے ووٹنگ ختم ہونے کے 13 گھنٹے بعد ریٹرننگ افسر کے پاس پہنچے، ڈسکہ میں مشیر، معاونِ خصوصی اور وزراء اسلحے کیساتھ گھومتے رہے، انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ جب تک ووٹ چوری ہوگا، آر او اغواء ہوں گے، ملک نہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہاکہ جنرل الیکشن سے کچھ نہیں سیکھا گیا اور اب ضمنی الیکشن میں بھی ہم دھاندلی کر رہے ہیں، الیکشن کا عملہ پولنگ ختم ہونے کے 13 گھنٹے بعد آر او کے پاس پہنچا، ہم کب ووٹ کو عزت دیں گے؟ آج پورا پاکستان کہہ رہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے رزلٹ تو روک دیا ہے لیکن اب دیکھتے ہیں

آگے کیا ہوتا ہے، بدترین دھاندلی کی گئی، پولیس خاموش تماشائی بنی رہی، من پسند پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ روکی گئی، پولنگ کے اضافی وقت کی درخواست الیکشن کمیشن نے مسترد کر دی۔رہنما (ن)لیگ نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر کوئی بات سننے کو تیار نہ تھے، شدید دبائو کا شکار تھے، انہوں نے بہانے پیش کیئے، کسی نے کہا کہ عینک گم ہوگئی تھی، کسی نے کہا نیند آگئی تھی، 20 پولنگ اسٹیشنز پر 88 فیصد پولنگ ہوئی ہے، پریذائیڈنگ

افسران ٹکڑیوں کی شکل میں صبح آر او آفس پہنچے۔انہوں نے کہا کہ جب یقین ہو کہ ملک میں قانون نہیں تو ایسے کام کیئے جاتے ہیں، پوری انتظامی مشنری بے بس کھڑی ہے، جب تک الیکشن چوری ہوتا رہے گا ملک نہیں چل سکتا۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن آئین کے تحت ذمے داری پوری کرے۔سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارا الیکشن چوری ہوا تھا، الیکشن کمیشن کا عملہ چوری ہو گیا، ووٹ کاسٹ ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کا ہو جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…