منگل‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2026 

مریم نواز نے پی ٹی آئی پر دھاندلی کے الزام کی ویڈیو شیئر کردی،پی ٹی آئی کے لوگ رنگے ہاتھوں دھاندلی کرتے ہوئے پکڑے گئے

datetime 19  فروری‬‮  2021 |

لاہور(آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی پر دھاندلی کے الزام کی ویڈیو شیئر کردی، انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ رنگے ہاتھوں دھاندلی کرتے ہوئے پکڑے گئے، دھاندلی پلان میں پولیس بھی ملوث ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں کہا کہ پی ٹی آئی

رنگے ہاتھوں دھاندلی کرتی ہوئی پکڑی گئی ہے۔ ووٹوں کا تھیلا کھلا ہوا تھا، عطاتارڑ اور لیگی عادل چٹھہ نے دھاندلی کرنے والوں کو پکڑ لیا۔ویڈیو میں کارکنان پوچھ رہے ہیں کہ جعلی ووٹوں کا بیگ کس طرف لے کر جارہے ہیں؟ جعلی ووٹ ڈالے گئے ہیں، ہم نے آپ کی پوری جاسوسی کی ہے۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 63 نوشہرہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اختیارولی نے کامیابی حاصل کرلی،تحریک انصاف کے امیدوارمیاں عمر کاکاخیل دوسرے نمبر پر آئے ہیں، خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 63 کے تمام 102 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اختیار ولی 21 ہزار 122 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر آئے جبکہ پی ٹی آئی کے میاں عمر 17 ہزار 23 ووٹ حاصل کیے۔ حتمی نتیجے الیکشن کمیشن جاری کرے گا۔پی کے 63 نوشہرہ میں 102پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔ پولنگ اسٹیشن 44 پر پولنگ تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوئی، پولنگ کے دوران نوشہرہ میں ایس اوپیزپربھی سختی سے عمل نظرآیا۔ یہ نشست سابق صوبائی وزیرمیاں جمشید الدین کاکاخیل کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ مریم نواز نے پی ٹی آئی پر دھاندلی کے الزام کی ویڈیو شیئر کردی، انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ رنگے ہاتھوں دھاندلی کرتے ہوئے پکڑے گئے، دھاندلی پلان میں پولیس بھی ملوث ہے۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…