اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

تحریک انصاف نے ٹکٹ واپس لیا ،پی ٹی آئی اہم ترین رہنما کو کس پارٹی نے اپنا امیدوار بنا لیا، کامیابی کے امکانات روشن

datetime 19  فروری‬‮  2021 |

اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کیلئے یہ بات سبکی کا باعث بن گئی ہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے احتجاج پر بلوچستان سے جس امیدوار عبد القادر سے سینٹ کا ٹکٹ واپس لیاتھا اسے اب پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی نے

اپنا امیدوار بنالیا ہے۔قومی موقر نامے جنگ کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے عبد القادر کی حمایت کا اعلان کردیا ہےجس سے ان کی کا میابی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر عبد القادر کا ردعمل بھی آگیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی کے اس فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں ، وزیراعظم عمران خان پر میری جان بھی قربان ہو میں ان کے ساتھ تھا ہوں اورہمیشہ رہوں گا ۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے اپنے کارکنوں کی آواز سن لی، پی ٹی آئی نے بلوچستان سے عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔پی ٹی آئی بلوچستان نے عبدالقادر کو سینیٹ ٹکٹ دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے بھی تصدیق کر دی، شہباز گل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا بلوچستان سے ظہور آغا کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، جب کہ عبدالقادر کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے بلوچستان سے عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ دیے جانے پر پارٹی میں ہی اختلافات شدت اختیار کر گئے تھے جس کے بعد پارٹی کو انہیں ٹکٹ دینے کا فیصلہ واپس لینا پڑ اتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…