اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

کوئٹہ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکہ، انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

datetime 18  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید،تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر جبل نور کے مقام پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد دھماکے سے پھٹ گیا جسکے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے دھماکے بعد ریسکیو اور سیکورٹی حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں

کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کر لئے گئے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی مزید کارروائی جاری ہے۔دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے مغربی بائی پاس پر ہونے والے بم دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں ایف سی اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہارکیا ہے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے صوبہ میں امن کے قیام کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ اور شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…