اتوار‬‮ ، 29 مارچ‬‮ 2026 

’’ حفیظ شیخ سمیت کس کس کے کاغذات منظور۔۔ ‘‘ یوسف رضا گیلانی کے کاغذات پر اعتراض لگ گیا

datetime 17  فروری‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)الیکشن کمیشن نے سندھ سے 17 سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے جن میں پیپلز پارٹی کے 12 امیدواروں کے 13 اور ایم کیو ایم پاکستان کے 4 امیدواروں کے نامزدگی فارم شامل ہیں، رئوف صدیقی، خواجہ سہیل منصور اور سید خضر عسکر زیدی پر اعتراض کے بعد انہیںآج( جمعرات) دوبارہ بلایا گیا ہے، تحریک انصاف کے امیدوار آج پیش ہوں گے،

18 فروری کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آخری دن ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹ امیدوار اپنے تجویز و تائید کنندہ کے ہمراہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی قیادت میں منگل کو الیکشن کمیشن پہنچے جہاں جنرل نشست پر صادق علی میمن، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان، دوست علی جیسر، جام مہتاب، تاج حیدر اور شہادت اعوان کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے اسی طرح خواتین کی نشست پر پلوشہ زئی خان، رخسانہ پروین، خیرالنسا اور فرزانہ بلوچ کے کاغذات درست قرار دے دیے گئے جبکہ ٹیکنو کریٹ پر شہادت اعوان اور ڈاکٹر کریم خواجہ کے نامزدگی فارم منظور کرلیے گئے۔ ٹیکنو کریٹ پر فاروق ایچ نائیک اپنے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے آج الیکشن کمیشن آئیں گے، پیپلز پارٹی نے مجموعی طور پر جنرل سیٹ پر 7، ٹیکنو کریٹ پر 3 اور خواتین کی نشست پر 4 امیدواروں کے نامزدگی فارم جمع کرائے ہیں۔ دوسری ایم کیو ایم کے امیدوار بھی بدھ کو اپنے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے عمومی نشست کے امیدوار خواجہ سہیل منصور کے کاغذات منظور نہیں کیے۔ خواجہ سہیل منصور کے مطابق ایف بی آر کے معاملے پر اعتراض سامنے آیا ہے اسی لیے مجھے جمعرات کو دوبارہ الیکشن کمیشن بلایا گیا ہے۔ اسی طرح رئوف صدیقی کے کاغذات بھی منظور نہیں ہوئے۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے آج دوبارہ بلایا گیا ہے، مزید دستاویزات بھی جمع کرائوں گا۔ ٹیکنو کریٹ کے امیدوار سید خضر عسکر زیدی کے بھی تجربے میں کمی کے معاملے پر کاغذات منظور نہیں کیے گئے وہ بھی آج دوبارہ پیش ہونگے البتہ جنرل سیٹ پر ایم کیو ایم کے امیدوار فیصل سبزواری، ڈاکٹر ظفر کمالی اور عبدالقادر خانزادہ کے کاغذات درست قرار دے دیے گئے جبکہ خواتین کی نشست پر خالدہ اطیب کے کاغذات منظور ہوگئے۔ ایم کیو ایم نے مجموعی طور پر جنرل، ٹیکنو کریٹ اور خواتین کی نشستوں پر 10 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، عامر خان سبین غوری اور شہاب امام آج الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونگے۔ پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے 39 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کے لیے 12 امیدواروں کے کاغذات جمع کرائے ہیں جن کی نامزدگی کی جانچ پڑتال بھی آج ہوگی۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے 17 اور 18 فروری کا دن مقرر کیا تھا، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے فیصلوں کے خلاف ٹربیونل میں اپیل کرنے کی حتمی تاریخ 20 فروری ہے جبکہ ان اپیلوں کو نمٹانے کی آخری تاریخ 23 فروری ہے۔ ٹربیونل کے فیصلوں کی روشنی میں امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 24 فروری کو آویزاں کی جائیگی، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 25 فروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…