بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے لوگ بھی خوش بڑا دعویٰ سامنے آگیا

datetime 17  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمااور صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہاہے کہ حلیم عادل شیخ ایک فتنہ ہے،ان کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے لوگ بھی خوش ہیں، الیکشن کمیشن کو ان کیخلاف ایف آئی آر کٹوانی چاہئے،ایسا کوئی رول نہیں کہ گرفتاری سے پہلے اسپیکر سے پوچھا جائے، گرفتاری کا اس صورت میں پوچھا جاتا ہے جب اسمبلی کا

اجلاس چل رہا ہو۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعیدغنی نے کہا کہ کل حلیم عادل شیخ پولنگ کے عمل میں مداخلت کرتے رہے، انہوں نے خلاف قانون کام کیا، اس لیے انہیں گرفتار کیا گیا۔حلیم عادل شیخ نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، حلیم عادل کے واقعے پر پی ٹی آئی کے بہت سے ذمہ دار افراد بھی خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں ضمنی انتخاب ہوئے حلیم عادل کے جانے سے وہاں فساد ہوا، الیکشن کے دن حلقے میں جانے پر پابندی ہے لیکن یہ پھر بھی پولنگ اسٹیشنز میں گھسے، یہ شخص مسلح جتھوں کے ساتھ پولنگ اسٹیشنز میں گیا۔سعید غنی نے کہا کہ جو لوگ اس کے ساتھ تھے ان پر کئی مقدمات ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی امیدوار اپنے حلقوں میں لوگوں کا سامنا نہیں کر پا رہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت میں بے روزگاری، مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، لوگ پی ٹی آئی سے تنگ آکر پی ڈی ایم جماعتوں کی طرف دیکھ رہے ہیں، پی ٹی آئی کو پریشانی ہے حکومتی ارکان انہیں ووٹ نہیں دیں گے۔ سینیٹ میں پیپلز پارٹی

کے امیدواروں کو ووٹ دینے کے لیے سب سے رابطہ کریں گے، پی ٹی آئی نااہل حکومت ہے اور عوام نااہل حکومت سے عاجز ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے وزراء بشمول وزیر اعظم کو آئین اور قانون کا نہیں پتا۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اوررکن سندھ اسمبلی

خرم شیر زمان نے کہاہے کہ سندھ حکومت کی ہر بدمعاشی کا مقابلہ کریں گے، شروع سندھ حکومت نے کیا ختم ہم کریں گے، مقدمات سے ڈرنے والے نہیں۔میڈیا سے گفتگومیں خرم شیر زمان نے قائد حزب اختلاف پردہشتگردی کے مقدمے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت انتقامی

کارروائی میں اندھی ہوچکی ہے جیلوں اور مقدمات سے ڈرنے والے نہیں تحریک انصاف ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں نے پی پی کے وزراء کو عدالتوں سے بھاگتے ہوئے بھی دیکھا ہے۔ ہم سندھ حکومت کی ہر بدمعاشی کا مقابلہ کریں گے۔ سندھ حکومت گزشتہ

روز سے آئین اور اخلاقیات کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سندھ پولیس نے تاحال حلیم عادل شیخ پر فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا۔ تحریک انصاف کے پاس تمام آپشن موجود ہیں، پارٹی قیادت کے فیصلے کے منتظر ہیں۔ سندھ حکومت نے شروعات کی ہے اختتام ہم کریں گے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…