بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

لکھ کر دیدیں پولیس جعلی چیک کے معمولی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا اظہار برہمی

datetime 16  فروری‬‮  2021 |

لاہور( این این آئی )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے جعلی چیک کے مقدمہ میں ملزم کی گرفتاری نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ آئی جی صاحب آپ کو اس لئے نہیں بلوایا کہ آپ مزید مہلت لے لیں ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے جعلی چیک کے مقدمہ ملزمہ سمیرا عندلیب کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔ آئی جی پنجاب اور دیگر اعلیٰ افسران عدالت میں پیش ہوئی ۔ فاضل عدالت کو بتایا گیا کہ خاتون کا شوہر بھی جعلی چیکس کا ملزم ہے

لیکن وہ گرفتار نہیں ۔چیف جسٹس قاسم خان نے ملزم کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی صاحب آپ کو اس لئے نہیں بلوایا کہ آپ مزید مہلت لے لیں،آپ لکھ کر دیدیں کہ پنجاب پولیس جعلی چیک کے معمولی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتی ،مجھے رزلٹ چاہیے ،یہ کون سا کوئی بہت بڑا گینگ ہے جس کو آپ پکڑ نہیں سکے ۔تفتیشی افسران نے کہا کہ خاتون کے خلاف 50لاکھ روپے کا جعلی چیک کا مقدمہ ہے ۔ فاضل عدالت نے خاتون ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…