جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم نے پارٹی ورکرز کی بات سن لی، پی ٹی آئی نے بلوچستان سے سینٹ کا ٹکٹ عبدالقادر سے واپس لے لیا

datetime 13  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کا بلوچستان سے سینیٹ کے امیدوارعبدالقادر کا نام واپس لیکر دیرینہ کارکن سید ظہور آغا کو دینے کا فیصلہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈاکٹر شہباز گل نے ہفتہ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ بلوچستان سے سینیٹ کا ٹکٹ عبدالقادر صاحب سے واپس لے کر ظہور آغا کو جاری کیا

جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ کپتان ہمیشہ اپنے پارٹی ورکر کی آواز سنتا ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی بلوچستان کی جانب سے عبدالقادر کو ٹکٹ دینے پر پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار اور وزیر اعظم عمران سے عبدالقادر کو ٹکٹ دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی گئی تھی۔ بلوچستان سے سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ شروع 14امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں سینیٹ امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروا نے کا سلسلہ شروع کردیا گیا الیکشن کمیشن حکام کے مطابق صوبے کی 7جنرل نشستوں پر اب تک 7امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جن میں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر سرفراز بگٹی، سینیٹر ستارہ ایاز، پی ٹی آئی کے محمد عبدالقادر، جمعیت علماء اسلام کے خلیل احمد بلیدی، بی این پی کے محمد قاسم، عوامی نیشنل پارٹی کے ارباب عمر فاروق کاسی شامل ہیں حکام کے مطابق ٹیکنوکریٹ /علماء کی 2نشستوں پر ہفتہ کو دو امیداروں جمعیت علماء اسلام پاکستان کے کامران مرتضیٰ ایڈوکیٹ اور بلوچستان عوامی پارٹی کے میر نوید کلمتی نے کاغذات نامزدگی

جمع کروائے اسی طرح خواتین کی دو نشستوں پر دو امیدواروں عوامی نیشنل پارٹی کی بینش سکندر مسیح اور ہزار ہ ڈیموکریٹک پارٹی کی عاطفہ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ اقلیتو ں کی ایک نشست پر تین امیدواروں بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی دنیش کمار، جمعیت علماء اسلام پاکستان کے ہیمن داس، عوامی

نیشنل پارٹی کی بینش سکندر مسیح نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے الیکشن کمیشن حکام کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ 15فروری بروز پیر تک جاری رہے گا، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لئے امیدواروں کے ہمراہ انکے تجویز اور تائید کندگان اور حامیوں کی بڑی تعداد بھی ساتھ آئی سینیٹ کے لئے کاغذات

نامزدگی جمع کروانے کے بعد جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کہ قیادت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ضمنی اور سینیٹ الیکشن مل کر لڑیں گے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد اتحادیوں کی ایک بیٹھک ہوگی ہماری پوری کوشش ہوگی کہ آنے والے

وقت میں اپوزیشن اپنی اکثریت ثابت کرے اگر ہم مل کر الیکشن لڑیں تو ضرور کامیاب ہونگے انہوں نے کہا کہ پیرا شوٹ کے زریعے سینیٹ میں سرمایہ کار پہنچے ہیں بلوچستان کی نظریاتی جماعتوں نے ہمیشہ اپنے امیدوار کو ووٹ دیا ہے۔پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی میر نصیب اللہ مری نے کہا کہ عبدالقادر کو پارٹی نے ٹکٹ

دیا،پارٹی کے فیصلے کے مطابق عبدالقادر کو ووٹ دینگے،نصیب اللہ مری نے کہا کہ سب چاہتے ہیں کہ ٹکٹ ہمیں ملے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کمیٹی کرتی ہے ہم سارے پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے پر متفق ہیں، پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالقادر نے کہا کہ مجھ پر بلاوجہ تنقید اور باتیں ہورہی ہیں میری پیدائش، تعلیم،کاروبار سب کچھ بلوچستان

میں ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بی اے پی کے جنرل سیٹ پر امیدوار سینیٹر میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پارٹی نے ٹکٹ دی ہے کوشش کرونگا کہ ایوان بالا میں عوام اور پارٹی کی بھرپور نمائندگی کرسکوں انہوں نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی کے عوام نے ہمیشہ عزت دی،اتحادیوں کو انتخابات میں منائینگے ایوان بالا میں تمام صوبوں کو پوری

نمائندگی ملتی ہے گیس سمیت دیگر مسائل پر ہمیشہ بات کی اتحادیوں کیساتھ ملکر 8 سے 9 سیٹیوں پر کامیابی حاصل کرینگے۔اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنرل سیٹ کیلئے ارباب عمر فاروق اقلیتی نشست کیلئے بنش سکندر کو ٹکٹ جاری کیا گیا

ہے کوشش کرینگے کہ کوئی سیٹ نکال سکیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان نے ہمارا ساتھ دینے کی کمٹمنٹ کی ہے شروع ہی دن سے صوبائی حکومت کیساتھ اور وفاقی حکومت کیخلاف ہیں اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کرینگے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے پارلیمنٹیرین باضمیر لوگ ہیں نہیں لگتا کہ وہ اپنا ووٹ فروخت کریں گے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…