بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

سینٹ کے لئے کاروباری شخص کو ٹکٹ کیوں دیا؟ تحریک انصاف کے امیدوار کے نام پر شور مچ گیا

datetime 12  فروری‬‮  2021 |

کوئٹہ (مانیٹرنگ+ آن لائن) تحریک انصاف کی جانب سے عبدالقادر کو سینٹ کا ٹکٹ دیے جانے پر بلوچستان کے عہدیداروں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ ریجن کے عہدیداروں نے عبدالقادر نامی شخص کا نام مسترد کردیا ہے۔دعوی کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف شمال مشرقی ریجن نے

فیصلے کے خلاف اجلاس بھی بلا لیا ہے جس میں متبادل امیدوار کے نام پر غور کیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے عہدیداروں نے عبدالقادر کو پیراشوٹر قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عبدالقادر اسلام آباد کی کاروباری شخصیت اور کنسٹرکشن کمپنی کے مالک ہیں،انہوں نے کہا کہ صوبے میں سنجیدہ اور سینئر لوگ موجود ہیں تو پھرصوبائی پارلیمانی لیڈر کی مشاورت کے بغیر ان کا نام کیسے فائنل کردیا گیا، بلوچستان پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم تو سینیٹ میں رقم استعمال کرنے کے خلاف ہیں تو پھر ایک پیرا شوٹر کو ٹکٹ کیوں دیا؟ دوسری جانب خبر رساں ادارے آن لائن کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات پیدا ہوگئے ،پی ٹی آئی مرکز نے بلوچستان سے عبدالقادر کونامزد کردیاہے تاہم پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر کے ترجمان نے کہاہے کہ عبدالقادر کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پارلیمانی بورڈ کی جانب سے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان سے بھی سینیٹ انتخابات کیلئے امیدوار عبدالقادر کے نام کااعلان کردیاہے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ عبدالقادر پی ٹی آئی بلوچستان کی

طرف سے سینیٹ انتخابات کے امیدوار ہوں گے جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر سرداریارمحمد رند کے ترجمان بابر یوسف زئی کے مطابق عبدالقادر کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی عبدالقادر کانام فائنل کرنے کیلئے پارلیمانی لیڈر سے مشاورت کی گئی ہے عبدالقادر ایک سرمایہ دار اور

کنسٹرکشن کمپنی کا مالک ہے انہوں نے دعویٰ کیاکہ عبدالقادر پر نیب کے کیسز بھی ہیں چونکہ عبدالقادر نے ہر ٹھیکے میں شہبازشریف اور نوازشریف کے ساتھ مل کر غبن کیاتھا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی میں 16فروری کو حلقہ پی بی 20پشین تھری پر ضمنی انتخابات میں بھی اختلافات ہیں،صوبائی قیادت کی جانب سے بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کااعلان کیاگیاہے جبکہ ضلع کی جانب سے اپنا امیدوار سامنے لا یا گیاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…