پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

یکم اپریل سے گاڑیوں کی نئے مالک کو منتقلی کس طرح ہو گی ؟ محکمہ ایکسائز نے طریقہ کار بتا دیا

datetime 6  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یکم اپریل سے بائیو میٹرک سسٹم کے تحت گاڑیوں اور دیگر وہیکلز کی ٹرانسفر کی جائے گی، نادرا کے ای سہولت مراکز پر بائیو میٹرک کروائی جا سکے گی۔نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق ملک بھر میں نادرا کے 21 ہزار ایک مراکز سنٹر ہیں جبکہ پنجاب

میں 18 ہزار ہیں تاہم پنجاب میں 6000 مراکز پر بائیو میٹرک سسٹم کی بھی سہولت ہے جبکہ لاہور میں سنٹرز کی تعداد 300 سے زائد ہے۔ذرائع کے مطابق اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کی وجہ سے بے شمار مسائل سامنے آئے ہیں۔چوری،ڈکیتی کی وارداتوں میں ایسی بہت سی گاڑیاں سامنے آئیں جو اوپن لیٹر پر چل رہی تھیں۔ اسی طرح ای چالان میں بھی بہت سی شکایات سامنے آئیں کہ گاڑی یا موٹر سائیکل فروخت کرنے کے باوجود چالان پرانے مالک کے گھر بھجوایا جا رہا تھا۔محکمہ ایکسائز 31 مارچ تک بائیو میڑک کے بغیر گاڑیوں کو ٹرانسفر کرے گا اس کے بعد صرف بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہی وہیکلز ٹرانسفر ہو سکیں گی اور خریدار یا فروخت کنندہ ملک کے جس کونے میں بھی ہو ، وہ گاڑی ٹرانسفر کروا سکیں گے۔ذرائع کے مطابق نادرا نے فی کیس 120 روپے مانگے ہیں تاہم اس میں کمی کروانے کے لیے ایکسائز کامحکمہ کوششیں کر رہا ہے۔ڈائریکٹر موٹرز کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک کا منصوبہ جلد نافذ کیا جا رہا ہے اور اپریل میں بائیو میٹرک کے ذریعے ہی وہیکلز ٹرانسفر ہو ں گی۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…