بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

40دنوں میں 35کروڑ کی کرپشن کا انکشاف

datetime 1  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وانا(این این آئی)انگوراڈہ گیٹ پر چالیس دنوں میں 35کروڑ کرپشن کا انکشاف،احمدزئی وزیر قبائل کے چار بڑے اقوام زلی خیل،توجئے خیل ،خوجل خیل اور گنگی خیل قبائل کا سکاؤٹس فورس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تین دنوں سے جاری مذاکرات تعطل کاشکار، جمعرات کو چار اقوام اور 1800سو افراد پر مشتمل گرینڈ جرگے کا

اعلان کریا۔یاد رہے کہ گزشتہ پانچ دنوں سے مذکورہ چار اقوام کا تحصیل برمل انگوراڈہ گیٹ پر مراعات کی مدمیں ڈول کی تھاپ پر جرگہ جاری رہا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔جرگہ اراکین ملک سعداللہ خان،ملک گلدراز،ملک شیریار اور ملک سیدرانور گنگی خیل نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ انگور اڈہ پر ہر قسم کے نفع و نقصان مذکورہ چار اقوام کا مشترکہ ہیں لیکن سکاؤٹس فورس کی ملی بھگت سے گزشتہ چالیس دنوں سے قوم توجئے کے زلی شاخ زالول خیل نے انگوراڈہ گیٹ مراعات کو زاتی ملکیت سمجھ کر جس سے زلی خیل،توجئے خیل ،خوجل خیل اور گنگی خیل قبائل کا 35کروڑ نقصان ہو چکا ہیں انھوں نے کہا کہ انگور اڈہ گیٹ پر نفع و نقصان پیچھلے 40 سالوں سے مشترکہ تھی اور ہے لیکن سکاؤٹس فورس کی ملی بھگت سے مذکورہ معاملہ خون خرابی کی طرف گامزن یے ہر قسم کی جانی و مالی نقصانات کا ذمہ دار موجودہ حکومت ہوگی۔واضح رہے کہ انگوراڈہ پر عرصہ دراز سے ایک ٹرک اشیائے ضروریہ کی مد افغان اور پاکستانی گورنمنٹ نے متفقہ طور پر بغیر ٹیکس فراہم کیا تھا اس بابت احمدزئی وزیر نے وزیراعلیٰ کے پی سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ معاملے میں مداخلت کریں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…