اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

براڈ شیٹ کمپنی کو نواز شریف کے خلاف مقدمات ڈھونڈنے کیلئے 2کروڑ 87لاکھ ڈالر ادا کئے گئے پھر بھی نااہلی کیلئے اقامہ اور سزا کیلئے ارشد ملک کا سہارا لینا پڑا،حیرت انگیز سوال

datetime 24  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی کونسل کے رکن اور مسلم لیگ(ن) حیدرآباد ڈویژن کے ترجمان جمال عارف سہروردی نے براڈ شیٹ کمپنی کو نواز شریف کے خلاف مقدمات ڈھونڈنے کیلئے 2کروڑ 87لاکھ ڈالر ادا کئے پھر بھی نااہلی کیلئے اقامہ اور سزا کیلئے ارشد ملک کا سہارا لینا پڑا

اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس کی صلیت سامنے آگئی، مسلم لیگ(ن) حیدرآباد ڈویژن کے جوائنٹ سیکریٹری عثمان قریشی کی قیادت میں 15رکنی وفد سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لندن کی عدالت نے نوازشریف اور ان کے اہل خانہ کو سرخرو کردیا۔ جمال عارف سہروردی نے کہاکہ ثالثی عدالت کے جج سرانتھونی ایونز کا فیصلہ تمام تر حقائق جاننے کیلئے پڑھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ جج نے لکھا ہے کہ نواز شریف یا ان کے خاندان کے کسی بھی افراد کیخلاف کوئی چیز سامنے نہیں آئی، جج انتھونی ایونز کے یہ ریمارکس شریف خاندان کی بے گناہی کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی صداقت اور دیانتداری کی گواہی قدرت دے رہی ہے۔ نواز شریف کی مقبول او رجمہوریت حکومت کو ختم کرنے انہیں انتخابی اور سیاسی میدان سے باہر رکھنے کیلئے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور نیب نے جو کھیل کھیلا او رجو پارلیمنٹ کی بالادستی کیخلاف سازش کی اس کا ایک ایک کردار سامنے آرہا ہے۔ زمینی خداؤں کو معلوم ہونا چاہئے کہ کائنات کا نظام اللہ رب العزت چلاتا ہے۔ جمال عارف سہروردی نے براڈ شیٹ کمپنی کو نواز شریف کے خلاف مقدمات ڈھونڈنے کیلئے 2کروڑ 87لاکھ ڈالر ادا کئے پھر بھی نااہلی کیلئے اقامہ اور سزا کیلئے ارشد ملک کا سہارا لینا پڑا اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیس کی صلیت سامنے آگئی

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…