سوشل میڈیا پر زیر گردش منفرد” فروری” کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ، قصہ ہی ختم

19  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک پیغام زیرگردش ہے جس کا حقیت سے کوئی تعلق نہیں کہ رواں برس یعنی 2021کا فروری اس صدی کا سب سے منفرد مہینہ ہو گا۔”انسا نی زندگی میں یہ ماہ دوبارہ نہیں آئے گا، رواںفروری میں چار اتوار، چا ر پیر، چا ر منگل، چاربدھ، چار جمعرات

، چا ر جمعہ اور چار ہفتوں پر مشتمل ہو گا۔ ہفتے کے سا ت دنو ں میں چار کی تعداد پر مشتمل فروری 823سال بعد دوبارہ آئے گا ،مو جو دہ صدی کے انسان پہلی مر تبہ منفرد فرروری کا تجر بہ کر ینگے ”ایسے پیغام میں نام نہاد روایات کا سہارا لیا جارہا کہ جیسا کہ چینیو ں کے مطا بق ان دنو ں کو money bags (دولت کے بیگز)قرار دیا جاتا ہے۔ فروری کے متعلق میسج کو فارورڈ کرکے غیر متو قع دولت مل سکتی ہے ۔ روزنامہ جنگ میں رفیق مانگٹ کی شائع خبر کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ 2012،2016، 2020،2024اور 2028لیپ کے سال ہیں ان میں فروری 29دنوں پر مشتمل ہےجس میں یہ ترتیب نہیں رہتی ، لیپ کے سالوں کے علاوہ فروری28دنوں پر مشتمل ہے اور ان میں ہمیشہ ہر دن چار بار دہرایا جاتا ہے ۔ 2015، 2017،2018، اور2019 میں بھی فروری میں چار اتوار، چا ر پیر، چا ر منگل، چاربدھ، چار جمعرات، چا ر جمعہ اور چار ہفتے تھے، آئندہ2021، 2022، 2023،2025، 2026اور2027میں بھی چار

اتوار، چا ر پیر، چا ر منگل، چاربدھ، چار جمعرات، چا ر جمعہ اور چار ہفتے ہی ہوں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لیپ کے سال کے علاوہ ہر فروری سے قبل یہ میسج سوشل میڈیا کی زینت بنتا ہے اور لوگ بغیر تحقیق اسے فارورڈ کرتے ہیں کئی اخبارات نے بھی اسے حقیقت سمجھ کے گزشتہ سالوں میں شائع کیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…