اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کا مقامی رہنما ساتھی سمیت جاں بحق ہو گیا ۔نجی ٹی وی رپورت کے مطابق صوابی میں مردان کے قریب منیر ہسپتال کے قریب پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے باعث پی ٹی آئی رہنما سمیت تین افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں پی ٹی آئی کےسینئر رہنما و سابق ناظم ویلج
کو نسل مانیری قمر خان بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک راہگیر بھی جاں بحق ہوا ہے جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہے، زخمی اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو صوابی منتقل کردیا گیا ہے ملزمان فائرنگ کے بعدوہاں سے فرار ہو گئے ہیںجبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔