جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی کے کس رہنما نے براڈ شیٹ کیساتھ سیٹلمنٹ کی بات کی تھی ؟برطانوی کمپنی کے چیف نے بھانڈا پھوڑ دیا

datetime 16  جنوری‬‮  2021 |

لندن (این این آئی)برطانیہ کی براڈ شیٹ کمپنی کے چیف کیوے مْوسوی نے انکشاف ہے کہ فاروق ایچ نائیک نے ہم سے سیٹلمنٹ کی بات کی تھی ۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ فاروق ایچ نائیک اور آصف زرداری کے ساتھی راجہ نے ہم سے رابطہ کیا، فاروق ایچ نائیک نے ہم

سے سیٹلمنٹ کی بات کی تھی۔انہوں نے کہا کہ آپ شہزاد اکبر سے پوچھیں وہ معاملہ کیوں گھما رہے ہیں؟ شہزاد اکبر ہماری کارکردگی پر سوال اٹھا کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، میکسیکوسمیت کئی ملکوں میں ہماری تفتیش اورنتائج شانداررہے، ہماری شہرت کی وجہ سے ہی ہماری خدمات حاصل کی گئی تھیں۔کاوے موسوی نے کہا کہ پاکستان کوجوشواہددیئے اس پرکارروائی کوآگیب ڑھایاجائے، 2ملین ڈالر پر بات کرنے کے بجائے اربوں ڈالرکی ریکوری ہونی چاہیے عدالتی فیصلے سے پہلے سمجھوتے کیوں کیے، انکوائری ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ نیب نے براڈشیٹ کو چھان بین سے روکا اور معالات تباہ کیے، ظفرعلی نامی شخص کابراڈشیٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے ،جج نے تسلیم کیابراڈشیٹ لوٹی ہوئی دولت کاسراغ لگارہی تھی۔سی ای اوبراڈشیٹ نے بتایا کہ ہم نے حکومت پاکستان سے تفتیش کاکہالیکن ہماری نہیں سنی گئی ہمیں دوبارہ تفتیش کے اختیارات دیئے ہی نہیں گئے ،پاکستان میں نئی حکومت ہے اورہم لوٹی دولت کاسراغ لگاسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…