اسلام آباد(آن لائن)پی ٹی آئی کی 3 خواتین ممبران قومی اسمبلی کے خلاف نا اہلی کیس سماعت کیلئے مقررکردیاگیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 11 جنوری کو سماعت کرے گا،سنگل بنچ نے مارچ 2020 میں تینوں ممبران کے خلاف نا اہلی درخواست
مسترد کردی تھی۔درخواست میں ملائیکہ بخاری،کنول شوذب،تاشفین صفدرکونااہل قراردینے کی استدعاکی گئی تھی،لیگی ایم این ایزشائستہ پرویز،بیگم طاہرہ بخاری نے اپیل دائرکررکھی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سنگل بنچ کافیصلہ کالعدم قراردیکرتینوں ایم این ایزکونااہل قراردیاجائے۔