ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

شہید ہونے والے کان کن سپردخاک ، نماز جنازہ میں شریک افراد نے ”وزیر اعظم عمران خان مردہ باد” کے نعرے لگا دئیے

datetime 9  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی، آن لائن)مچھ میں شہید ہونے والے 10کان کنوں کی نمازجنازہ ادا ئیگی کے بعد تدفین کردی گئی ،جنازے میں ہزارہ برادری کی بڑی تعداد شریک ہوئی ، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت

کرنے والوں نے”وزیراعظم مردہ باد اور صوبائی حکومت مردہ باد” کے نعرے بھی لگائے۔ شرکا نے باآواز بلند کہا کہ دہشتگردی نہیں چلے گی۔شرکا نے کہا کہ ظالمو جواب دو ، خون کا حساب دو۔ شرکا کی جانب سے وزیراعظم مردہ باد کے نعرے لگائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی۔واضح رہے کہ لواحقین اور ہزارہ برادری کے افراد گزشتہ 6 روز سے احتجاج پر تھے۔ گزشتہ روز تمام مطالبات تسلیم کرنے کی حکومتی یقین دہانی کے بعد ہزارہ برادری نے اپنا احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔دریں اثنا معاون خصوصی وزیراعظم سید زلفی بخاری نے کہا ہے کہ ہزارہ شہدا کے لواحقین کا اپنے پیاروں کو اللہ کے سپرد کرنے کے فیصلے کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔اپنے ٹوئٹرپیغام میں انہوںنے کہاکہ زندگی کے چند بہت مشکل اور دل دہلا دینے والے ایام ورثا کے ساتھ گزارے،یہ ہماری تاریخ کا انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے۔زلفی بخاری نے لکھا کہ غم کی اس گھڑی میں ورثا کے ساتھ ہوں، تمام ورثا کے باصبر اور با ہمت

رہنے کا شکریہ۔دوسری جانبچیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی کوئٹہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ ایک دو روز میں وہ کوئٹہ جائینگے ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق آرمی چیف بحرین کے تین روزہ سرکاری دورے پر تھے اور دورے سے واپسی پر انہوں نے

سانحہ مچھ سے متعلق متعلقہ انٹیلی جنس و عسکری حکام سے بریفنگ لی ہے اور اس واقعہ سے متعلق ہونے والی اب تک کی تحقیقات سے ان کو آگاہ کیاگیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف آئندہ ایک دو روز میں کوئٹہ جائینگے جہاں پر وہ سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹر میں اس واقعہ سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی لینگے اور ساتھ ہی ساتھ ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے عمائدین سے بھی ملیںگے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے یقینی بنانے کیلئے لائحہ عمل بھی طے کیاجائیگا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…