اسلام آباد( آن لائن )چئیرمین رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سے بڑا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے رویت ہلال کمیٹی کے نومنتخب چیئرمین سے ملاقات کی، جس میں سائنسی اعتبار سے چاند کی رویت پر بریفنگ گفتگو کی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق
وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نومنتخب چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخیبر کو چاند کی سائنسی اعتبار کی رویت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی بریفنگ میں موجود تھے جنہوں نے چاند کی رویت کے لیے وزارت سائنس کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے وفاقی وزیر سے مطالبہ کیا کہ رویت ہلال کمیٹی کے ممبران کو وزارت سائنس کا دورہ کروایا جائے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم رویت ہلال کمیٹی کی قیادت نہیں معاونت کرنیکیخواہاں ہیں، سائنس کی مدد سے چاند کی رویت پر اتفاق رائے پیدا کرناچاہتے ہیں کیونکہ جدید دور میں سائنسی علوم کی مدد سے ہر مسئلیکا حل ممکن ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سائنس سیاستفادہ کرنیوالی اقوام ہی ترقی کی منزلیں طیکرتی ہیں، اسلام آباد میں چاند کی رویت کے لیے اوبزرویٹریز بھی قائم کی جارہی ہیں۔اس موقع پر رویت ہلال کمیٹی کے نومنتخب چیئرمین مولانا عبدالخیبر نے کہا کہ ہم شریعت کی حدودمیں رہتے ہوئے سائنسی علوم سیاستفادہ کریں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایک بیان میں رویت ہلال کمیٹی کے نئے سربراہ مولانا عبدالخبیر کا کہنا تھا کہ پوری کوشش کی جائے گی کہ رمضان اور عیدین کے چاند دیکھنے کے لیے قومی اتفاق رائے سے فیصلہ کیا جائے جبکہ شہادتیں جمع کرنے کے لیے اسلامی تعلیمات کو بھی پیش نظر رکھا جائے گا۔