جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

بلاول اور مریم نواز نے ہزارہ کمیونٹی کے دھرنے کو پی ڈی ایم کو دھرنا بنا دیا

datetime 8  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی کیباہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا بلاول زرداری، مریم صفدر، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج کوئٹہ گندی سیاست کے لئے گئے تھے۔فاتحہ کرنا اچھی بات ہے دکھ بانٹنا چاہیے، لیکن یہ لوگ متاثرین کے دھرنے کو پی

ڈی ایم کا دھرنا بناکر آئے آئے ہیں۔ ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ ہیں ہمارے وزیر داخلہ شیخ رشید، وفاقی وزراء علی زیدی، زلفی بخاری، قاسم سوری، سمیت سیکیورٹی اداروں کے سربراہان بھی وہاں جاکر متاثرین سے مل چکے ہیں مکمل انصاف دلوانے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ پوری مشینیری پوری حکومت ان شہداء کے ورثا کے ساتھ کھڑے ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور حکومت بھی متاثرین کے ساتھ ہے۔ مریم سے پوچھنا چاہتا ہوں آج آپ گئیں اچھی بات ہے لیکن کیا آپ کے والد سانحہ ماڈل ٹائون کے ورثا کے پاس گئے تھے؟ آپ کے والد، چچا شہباز شریف اور آپ کی سوتیلے چچا رانا ثناء اللہ کے حکم پر ماڈل ٹائون میں فائرنگ کرائی گئی معصوم بچوں اور خواتین سمیت 14 شہداء کو اس وقت آپ کی پولیس نے گولیاں مار کر قتل کیا۔ کیا آپ کے ا با حضور سمیت اس وقت کی آپ کی حکومت کا کوئی نمائندہ گیا تھا،؟؟ ہم ہزارہ کمیونٹی کے ساتھ ہیں ہر ممکن مدد کی جارہی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ اور بلاول زرداری بتائیں سانحہ عباس ٹائون سندھ میں ہوا کیا آپ یکجہتی کے لئے گئے تھے؟ سانحہ سفوران میں کیا بلاول زرداری آپ گئے تھے،؟ بوری کمیونٹی کے واقعے میں آپ گئے،؟ نقیب اللہ محسود کے ورثا کافی دن تک دھرنا دیکر سھراب گوٹھ پر تھے کیا آپ یکجہتی کے لئیے گئے تھے؟ لیکن آج ایک شہداء کے احتجاج کو آپ لوگوں

نے پی ڈی ایم کا دھرنا بنانے کی کوشش کی ہے۔ آپ نے شہداء کی لاشوں پر گھٹیا اور گھنائونی سیاست کرنے کی کوشش کی ہے۔ فضل الرحمان کا نمائندہ بھی ہزارہ برادری کے ورثا تعزیت کے پہنچا ہے۔ بلاول کہتے ہیں کہ حکومت یہ نہ کہے کہ کہیں یہ بیرونی سازش ہے۔ اگر بیرونی سازش نہیں تو کیا یہ اندرونی سازش ہے؟ بلوچستان

میں ایف سی کے جوانوں کو شہید کیا گیا مریم اور بلاول کے منہ سے ایک جملہ نکلا؟ کچھ روز قبل ہمارے جوانوں کو شہید کیا گیا کچھ آُپ نے کہا؟ ہم کہتے ہیں جن دہشتگردوں نے یہ حملے کئے ہیں ان کو سرے عام پھانسی دی جائے۔ عمرکوٹ میں گھنشام بھیل کو آپ کے وزیر تیمور ٹالپر نے قتل کرایا تین روز تک دھرنا دیا لیکن آپ سے کوئی نہیں گیا۔ پی ڈی ایم اس وقت گندی سیاست کھیل رہی ہے۔ آج یہ لوگ بے نقاب ہوچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…