اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

میں کیسے بھول پائوں گی غم میں آہیں بھرتی ان خواتین کو جو مجھ سے لپٹ کر دھاڑیں مار کر روئیں،غم حسین تازہ ہو گیا، مریم نواز کا خصوصی پیغام

datetime 7  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوا ز نے کہا ہے کہ آج ایک اورکربلا دیکھی ،غمِ حسین تازہ ہو گیا۔جمعرات کو سانحہ مچھ میں شہید ہونے والوں کی لواحقین سے اظہار تعزیت کے بعدمریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ان دکھی ماوں،بہنوں بیٹیوں کے غم کا اندازہ کون لگا سکتا ہے جن کو جی بھر کے رونے کے

لیے کوئی کندھا بھی نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ میں کیسے بھول پائوں گی غم میں آہیں بھرتی ان خواتین کو جو مجھ سے لپٹ کر دھاڑیں مار کر روئیںجن کے آنسوں سے میرا کوٹ تر ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک اورکربلا دیکھی ،غمِ حسین تازہ ہو گیا۔دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ارباب اختیار اور اقتدار کی کرسی پربیٹھے شخص کی بے حسی پر افسوس ہے ،مائیں ،بہنیں ،بیٹیاں اپنے پیاروں کی لاشیں رکھ کر عمران خان کو دہائی دے رہی ہیں کہ خدارا ہمارے سر پر ہاتھ رکھو، عمران خان اپنی انا کی وجہ سے یہاں نہیں آرہے ،اگر حکمران کوئٹہ نہیں آتا تو قوم اسے اسلام آباد میں کرسی پر بیٹھنے کی اجازت نہیں دیگی۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو مچھ کے علاقے میں قتل کئے گئے کان کنوں کی نعشوں کے ہمراہ دھرنا دینے والے لواحقین اورہزارہ قوم کے افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ،سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ،وزیراعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ ، سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن)احسن اقبال ، سینیٹرمولانا عبدالغفور حیدری،سینیٹر سرداریعقوب خان ناصر،سینیٹر پرویز رشید،سابق وفاقی خرم دستگیر،رانا ثناء اللہ ،حنا پرویز ،ارکان بلوچستان اسمبلی اصغرعلی ترین ،یونس عزیز زہری،پیپلز پارٹی کے  صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک،جنرل سیکرٹری سیداقبال شاہ ، سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی،مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ ،نعمان خان ناصرسمیت دیگر بھی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…