سیالکوٹ (این این آئی) حکومت نے پورے ملک میں کالے شیشوں والی تمام گاڑیوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ کالے شیشوں والی گاڑیوں کا استعمال زیادہ تر مختلف سنگین وارداتوں میں ہو تا ہے اور حکومت نے ان وارداتوں پر قابو پانے کے لئے کالے شیشوں والی گاڑیوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلہ کی روشنی میں کوئی بھی کالے شیشے والی گاڑی کسی بھی سڑک
پر نہ چلے گی اور اگر کو کوئی کالے شیشے والی گاڑی سڑک پر چلے گی تو گاڑی کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ گاڑی چلانے والے اور گاڑی کے مالک کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس سلسلہ میں موٹر وے اور ٹریفک پولیس کو ہدایات جاری کر دی۔گئی ہیں جبکہ مذکورہ پولیس کو واضح کیا گیا ہے کہ کسی کے دبائو میں آ یا جائے اور نہ کسی کے ساتھ رعایت برتی جائے۔