ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان اپنے ترجمانوں کی بجائے آدھی توجہ ملک پر دیتے تو آٹے ،چینی کا بحران نہ پیدا ہوتا ، ن لیگی رہنماکا حیران کن دعویٰ

datetime 5  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران ن لیگ کے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب صبح اٹھ کر توجہ اپنے ترجمانوں کی بجائے ملک پر دیتے ہیں اس سے آدھی توجہ بھی ملک پر توجہ دیتے تو ہماری اکانومی ٹھیک ہو جاتی ، ملک

میںخوشحالی ، انویسٹمنٹ آجاتی اور اشیا خوردونوش کی قیمتیں کم ہو جاتیں ،اس ملک میں چینی ، ادویات اور گندم کا بڑے بڑے سکینڈل ہوئے ہیں وہ رک جاتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تھا کہ گورننس ایشو پر بات کروں تو یہ اگر پنجاب اور خیبر پختونخواہ پر توجہ دیتے تو وہاں پر بھی بہتری آ سکتی تھی ۔ پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کے جلسوں اور تحریک سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لوگوں کو موبلائز کیا ، حکومت کے بارے میں بتایا ہے ، ہم عوام پر کے پاس مسلسل جائیں گے اور بلکہ آئندہ پی ڈی ایم کے لائحہ عمل کے مطابق راولپنڈی کی جانب مارچ کیا جائے گا۔ ن لیگ کے رہنما جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں جو مہنگائی کی صورت حال ہے لوگوں اس حکومت سے تنگ آچکے ہیں وہ باہر نکلنے کیلئے تیار ہیں ۔ لہٰذا اگر پی ڈی ایم نے جو 31جنوری کی تاریخ دی ہے وہ بالکل سوچ سمجھ کر طے کی گئی ہے ، ڈیمو کریٹ موومنٹ کی ساری پارٹیاں متعد د ہیں اور جلد ہی لانگ مارچ سمیت دیگر معاملات سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…