منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان کوئٹہ آئو ہزارہ برادری کامیتوں کیساتھ دھرنا تیسرے دن بھی جاری

datetime 5  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن)صوبائی وزراء اور دھرنے کے شرکا میں مذاکرات ناکام،سانحہ مچھ کے مظاہرین کا میتوں کے ہمراہ دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ۔نجی ٹی وی کے مطابق مظاہرین کی جانب سے دھرنے میں عمران خان کوئٹہ آ ئوکے نعرے بھی لگائے جا رہے ہیں۔

دھرنے میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی وزیر داخلہ مچھ واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور دھرنا دینے والے مظاہرین سے ملاقات کے لیے کوئٹہ پہنچےلیکن وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی تمام تر یقین دہانیوں کے باوجود دھرنا مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیااور مطالبہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان خود کوئٹہ تشریف لائیں اور ان سب معاملات کو دیکھیں۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بلوچستان، مچھ واقعہ پر وزیراعظم عمران خان سے استفسار کرتے ہوے کہا ہے کہ عمران صاحب بلوچستان،مچھ میں اتنا بڑا ظلم ہوگیا، آپ کہاں غائب ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا عمران صاحب بے گناہ کان کنوں کے ورثاء سخت سردی میں بیٹھے ہیں اور آپ نظر نہیں آرہے ۔ انہو ں نے کہا عمران خان پی ڈی ایم پر ہر روز اجلاس بلاتے ہیں، ہزارہ برادری کے قتل پر اجلاس کیوں نہیں بلایا۔ انہوں نے کہا عمران صاحب ٹی وی لگالیں تاکہ آپ کو پتہ چل جائے کہ مچھ میں کتنا بڑا ظلم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا اپوزیشن دور میں وزیراعظم سے چوبیس منٹ میں پہنچنے کا مطالبہ کرنے والے عمران صاحب اب کیوں خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا عمران صاحب مچھ، بلوچستان جائیں اور مظلوم ہزارہ برادری کے سر پر ہاتھ رکھیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…