کوئٹہ (آن لائن) صوبائی وزراء اور دھرنے کے شرکاء میں مذاکرات ناکام مظاہرین کا میتوں کے ہمراہ دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ مذاکرات کی ناکامی کے بعد صوبائی وزراء واپس چلے گئے پیر کے روز صوبائی وزراء میر ظہور احمد بلیدی اور
حاجی نور محمد دمڑ پر مشتمل حکومتی مذاکراتی ٹیم نے دھرنے کے شرکاء سے مذاکرات کئے اس موقع پر لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزراء نے کہا کہ صوبائی حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں قبائلی حیثیت سے میڑھ لیکر آئے ہیں گزارش کرتے ہیں دھرنے کے شرکاء شہداء کی تدفین کریں مظاہرین کے مطالبات تسلیم کر لئے جائیں گے مظاہرین نے کہا کہ حالات جس نہج پر پہنچ چکے ہیں اب بات صرف وفاق سے ہوگی وفاقی نمائندگان دھرنے کے شرکاء سے آکر مذاکرات کریں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے دو دن گزرنے کو ہیں لیکن صوبائی حکومت کاکوئی نمائندہ لواحقین سے نہیں ملا بے دردی سے ذبح کئے جانے کے واقعہ پر صوبائی حکومت کی کان پر جوں تک نہیں رینگی قاتلوں کی گرفتاری تک میتوں کے ہمراہ دھرنا جاری رہے گا۔