نوازشر یف کی واپسی بارے جو الہام شیخ رشید کو ہے مجھے نہیں،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے حیرت انگیز بات کردی

21  دسمبر‬‮  2020

لاہور(این این آئی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ نوازشر یف کی واپسی بارے جو الہام شیخ رشید کو ہے مجھے نہیں ‘اپوزیشن میں اس پر بھی اتفاق نہیں پہلے لانگ مارچ کر نا یا استعفے دینے ہیں ‘‘امیدہے جنوری میں اپوزیشن اور حکومت میں مذاکرات کا آغاز ہوجائیگا اپوزیشن کے استعفوں اور لانگ مارچ کی نوبت نہیں آئیگی ۔ پولو کلب لاہورمیں تقسیم انعامات کے

بعد میڈیا سے گفتگو میں گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اپوزیشن میں ابھی تک لانگ مارچ اوراستعفوں کے معاملے پر اتفاق نہیں اور ابھی تک اپوزیشن اس نتیجے پر نہیں پہنچی کہ پہلے استعفے دینے ہیں یا لانگ مارچ کر نا ہے مجھے توقع ہے کہ اپوزیشن جوش نہیں ہوش سے فیصلے کریگی اور مذاکرات کی میز پر آئیگی دنیا میں تمام مسائل کا حل آخر کار مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہوتا ہے ۔ گور نر پنجاب نے نوازشر یف کی پاکستانی وطن واپسی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ وفاقی حکومت اس بارے تمام معاملات کو دیکھ رہاہے اور جہاں تک وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا تعلق ہے تو نوازشر یف کی وطن واپسی کے بارے میں جو الہام شیخ رشید کو ہے مجھے نہیں ہے شیخ رشید وزیر داخلہ ہیں انکو یقینی طور پر حکومتی معاملات کا زیادہ علم ہوتا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میرے اور وزیر اعلی سردار عثمان بزدار سمیت تمام حکومت ایک پیج پر ہیں جہاں تک بیوروکریسی کا تعلق ہے تو وہ صوبے کے چیف ایگز یکٹو وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کے ہی ماتحت ہے اپوزیشن سیاسی مفادات کیلئے سیاست کر رہی ہے عوام سے انکا کوئی لینا دینا نہیں احتساب کے معاملات کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں وہ نیب اور دیگر ادارے کر رہے ہیں ہم آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں کسی قسم کے سیاسی انتقام

کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان میں سپورٹس کے گرائونڈ آباد ہورہے ہیں امن قائم ہو چکا ہے آئندہ سال بر طانوی اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان آئیگی پولو میں غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستان آئے ہیںگور نر ہائوس میں ملکی تاریخ میں پہلی بار کامیابی کیساتھ باکسنگ عالمی کے مقابلے بھی ہوئے ہیں جن میں عامر خان سمیت دنیا کے20ممالک سے مختلف باکسر پاکستان آئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…