وزیر اعظم عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ قانونی قرار نقشہ منظور، سی ڈی اے نے 12لاکھ روپے جرمانہ کر دیا

  اتوار‬‮ 20 دسمبر‬‮ 2020  |  15:44

اسلام آباد(این این آئی)سی ڈی اے نے جرمانہ ادا کر نے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے نقشے کی منظوری دے دی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو قانونی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم کے گھر کے نقشے کی منظوری دے دی ہے۔سی ڈی اے نے وزیراعظم عمران خان پر 12 لاکھ 6 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا

اور عمران خان نے جرمانے کی رقم بینک ڈرافٹ کے ذریعے ادا کی، جس کے بعد ان کے گھر کو قانونی قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ میں اپنی دونوں رہائشی عمارتوں کی ریگولرائزیشن کے لیے سی ڈی اے کو درخواست دی تھی، اور ڈھائی سو کنال پر مشتمل اپنی رہائشگاہ اوراس سے ملحقہ بیٹھک کی عمارت کے کاغذات جمع کروائے تھے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

ڈیجیٹل فاسٹنگ

مجھے تیسرے دن ان کا فون آیا‘ وہ شرمندہ تھے اور بار بار معذرت کر رہے تھے‘ میں نے عرض کیا‘ میں حیران تھا آپ نے کبھی رنگ بیک میں تاخیر نہیں کی‘ میں نے کال کی‘ آدھ گھنٹے میں آپ کا جواب آ گیا‘ ہمارے تعلقات میں پہلی بار میں نے آپ کو آٹھ فون کیے اور آپ کا ....مزید پڑھئے‎