جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

’’ہمارے گھر اصلی پولیس ریڈ کرواکر ہمیں گرفتار کر لیں‘‘ ن لیگ کے 2 اہم ترین رہنما اپنی گرفتاری کے خواہشمند

datetime 11  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے ن لیگ کیخلاف کریک ڈائون کی حقیقت بتا دی ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ن لیگ کیخلاف کوئی ایکشن ہوتا تو اب تک پریس ریلیز کا انبار لگ چکا ہوتا ، ابھی تک کوئی کریک ڈائون نہیں ہوا ۔

سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ میری اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے 2انتہائی اہم بندوں کا کہنا ہے کہ ہمارے گھر اصلی پولیس ریڈ کروائیں اور ہمیں گرفتارکر لیں، اس حوالے سے میں خصوصی طور معلوم کیا ہے اب تک نہ تو کوئی ریڈ ہوئی اور نہ لسٹیں بنیں ہیں۔ دوسری جانب پی ڈ ی ایم جلسہ،گرفتاریوں کیلئے پنجاب حکومت نے فہرست تیار کرلی ۔حکومت پنجاب نے (ن) لیگ سمیت اپوزیشن کے 370 ارکان کی فہرست تیار کرلی جنہیں کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے۔نجی ٹی وی کےمطابق صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ امن و امان خراب کرنے کی کسی بھی کوشش پر یہ گرفتاریاں عمل میں لائی جاسکتی ہیں ۔دوسری جانب وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کا کہنا ہے کہ سب کو ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا، ہم تمام معاملات دیکھ رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…