اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

73سالوں میں ظالم اشرافیہ نے ملک میں اسلامی نظام کونافذ نہیں ہونے دیا،پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 5  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں یوتھ کے ذریعے پولنگ بوتھ پر سرپرائز دیں گے۔ جمہوریت کے نام پر جدوجہد کرنے والی نام نہاد سیاسی پارٹیاں سماج اور جمہور کا مذاق اڑا رہی ہیں۔73سالوں میں ظالم اشرافیہ نے ملک میں اسلامی نظام کونافذ نہیں ہونے دیا۔ مہنگائی ناقابل برداشت، بے روزگاری نے ملک میں ڈیرے ڈال لیے

ہیں۔ پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا اور بندگلی میں دھکیل دیا۔جماعت اسلامی بلدیاتی الیکشن میں بڑی تعداد میں نوجوانوں کو ٹکٹ دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جے آئی یوتھ بورڈ کے منصورہ میں ہونے والے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، صدر جے آئی یوتھ زبیر احمد گوندل، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کے علاوہ ملک میں جمہوریت کے نام پر سیاست کرنے والی اکثر پارٹیاں خود جمہوریت کے تصور سے ناآشنا ہیں۔ ایک کرپٹ اشرافیہ ملک پر گزشتہ 73 سالوں سے مسلط ہے۔ انھوں نے آج تک ملک میں اسلامی نظام نافذ نہیں ہونے دیا، جس کے لیے کروڑوں مسلمانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کیے۔ اگر ایسٹ انڈیا کمپنی کی حکومت کا تسلسل ہی رکھنا تھا تو پھر ملک کو آزاد کرانے کا کیا فائدہ ہوا۔ مغربی استعمار کے ایجنٹوں نے عوام کو غربت و بے روزگاری کے تحفے دیے اور ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا۔ 7.7 ٹریلین روپے کے بجٹ میں سے 3ٹریلین روپے قرضہ کی قسطوں اور سود کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے اور صرف 650؍ارب روپے ترقیاتی کاموں پر خرچ کیے جاتے ہیں، جن میں سے بھی آدھی رقم کرپشن کی نظر ہو جاتی ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ تمام مسائل کو حل کر دے گی۔ انھوں نے نوجوانوں

کو تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا اور صرف اڑھائی سالوں میں ہی ان کو ذہنی مریض بنا دیا۔ ہر علاج کا دعویٰ کرنے والے عطائیوں نے ملک کو مفلوج کر دیا۔ لاکھوں کو نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والوں نے 35لاکھ سے زائد لوگوں کو بے روزگار کر دیا۔ مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ دی، ادارے تباہ ہو گئے اور سب سے بڑا ظلم یہ ہوا کہ ملک کا نوجوان مایوسی اور ڈپریشن کا شکار ہو

گیا۔ ان حالات میں جماعت اسلامی نے عوام کی آواز کو بھرپور طریقے سے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور ایک بھرپور عوامی مہم شروع کی ہے۔ مہنگائی، غربت، بے روزگاری اور سودی معیشت کے خلاف جاری مہم کے دوسرے فیز کا آغاز گوجرانوالہ سے ہو گا۔سینیٹر سراج الحق نے جے آئی یوتھ کو ہدایت کی کہ وہ گلی گلی، محلے محلے جماعت اسلامی کے پیغام کو پہنچائیں اور ملک

کے کروڑوں نوجوانوں کی آواز بنیں۔ انھوں نے جے آئی یوتھ کو یقین دلایا کہ بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی نوجوانوں کو بڑی تعداد میں ٹکٹ دے گی کیوںکہ اس ملک کا نوجوان ہی قوم کی امید ہے۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک سے موروثی سیاست کا خاتمہ کرے گی۔ قبل ازیں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ملک میں غریب اور امیر کے لیے دو الگ

الگ نظام ہیں۔ غریبوں کو نہ تو انصاف دستیاب ہے اور نہ ہی ان کو تعلیم و صحت کی سہولیات دستیاب ہیں۔ شہزادہ اور شہزادیوں کی سیاست نے غریب کو نان شبینہ کا محتاج بنا دیا ہے۔ اسلام اس باطل زدہ نظام کے خلاف جدوجہد کرنے کا درس دیتا ہے۔ سودی معیشت کے خلاف جنگ کرنا ہو گی۔ ملک میں اسلامی نظام کے لیے کھڑا ہونا ہو گا۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ختم نبوتؐ کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار رہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…