جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

پرائیوٹ سکولز میں انٹر اور میٹرک کے امتحانات کھٹائی کا شکار ، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن میں بڑا مطالبہ

datetime 1  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے کورونا وبا کے باعث تعلیمی ادارے بند کرنے کے باعث بورڈ امتحانات کے داخلہ جات میں رکاوٹ کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ چھٹیوں اور آخری تاریخ میں توسیع نہ ہونے کے باعث میٹرک اور انٹر میڈیٹ کی بورڈ کلاسوں کے داخلہ جات بجھوانے میں دشواری کا سامناہے اور کہاہے کہ

حکومت نجی تعلیمی اداروں کے لیے فوری ریلیف پیکج کا اعلان کرے تاکہ والدین کو فیسوں کی مد میں آسانی کے ساتھ ساتھ کرائے کی عمارتوں میں چلنے والے اداروں کی مکمل بندش سے بچا جاسکے جبکہ مطالبہ کیاہے کہ حکومت نجی تعلیمی اداروں کو بلاسود قرضے فراہم کرکے اس شعبہ کو تباہی سے بچانے میں کردار ادا کرے۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا اجلاس مرکزی صدر ملک ابرار حسین کی زیر صدارت ہیڈ آفس اسلام آباد میں ہوا،اجلاس میں اشرف ہراج،راجہ الیاس کیانی،دین محمد اعوان،عرفان مظفرکیانی،رانا سہیل احمد،حفیظ الرحمان، سردار گل زبیر خان،ذوالفقار علی صدیقی،اسرار بخاری، قاسم عباس، طارق محمود، ازمان کیانی سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر حکومت سے مطالبہ کیاگیاہے کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے تاکہ بچوں کامستقبل محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ اس شعبہ سے متعلقہ لاکھوں افراد کا روزگاربھی محفوظ بنایا جاسکے۔اجلاس میں اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیاکہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کلاسز کے جو داخلہ جات بورڈ میں بجھوائے جانے ہیں چھٹیوں کی وجہ سے وہ بھی بجھوانا مشکل ہوچکاہے ایسے میں اگر آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جاتی تو بہت سے طلبا بورڈ امتحانات سے محروم رہ جائیں گے۔اجلاس میں اس بات

کابھی مطالبہ کیا گیاہے کہ حکومت نجی تعلیمی اداروں باالخصوص کم فیسوں والے پرائیویٹ سکول مالکان کی مالی معاونت کرے تاکہ کرائے کی عمارتوں میں قائم سکولوں کا کرایہ ادا کرنے میں آسانی ہو،حکومت بلاسود قرضے بھی دے تاکہ پرائیویٹ سکول مالکان

کو روزمرہ اخراجات اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے میں مدد مل سکے۔اجلاس میں تمام نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیموں کی باہمی مشاورت سے موجودہ صورتحال سے نجات کے لیے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…