منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تھر میں کوئلے کو گیس، یوریا اور ڈیزل میں تبدیل کرنے کا زبردست فیصلہ

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کہا کہ تھر میں کوئلے کو گیس، یوریا/ کھاد اور ڈیزل میں تبدیل کیا جائے گا یہ بات انہوں نے پاکستان کسٹمز سروس کے زیر تربیت اسسٹنٹ کلیکٹرز کے وفد سے ملاقات کے دوران کی۔ ملاقات میں زیر تربیت کسٹمز افسران کو تھرکول، امن امان اور کراچی کے میگا منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں چیف سیکریٹری سندھ

سید ممتاز علی شاہ نے بتایا کہ تھر کول سے بجلی کی پیداوار ایک کامیاب منصوبہ ہے اب تھر کول بلاک-VI پراجیکٹ توانائی کی طلب کو پورا کرنے میں نہایت مددگار ثابت ہوگا۔ بلاک 6 میں موجود کوئلے کو گیس، یوریا/ کھاد اور مائع (ڈیزل) میں تبدیل کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ان اشیا ء کو دیگر ممالک سے امپورٹ کرتا ہے اور اس منصوبے سے ان اشیاء کی درآمد پر خرچ کیا جانے والا خطیر ذرمبادلہ بچایا جاسکتا ہے۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے مزید کہا کہ تھر میں لوگوں کے فلاح و بہبود کے لئے بھی کئی منصوبے شروع کئے گئے ہیں جس میں اسلام کوٹ سسٹینیبل ڈویلپمنٹ گولز حاصل کرنا شامل ہے، حکومتِ سندھ نے تھر میں 318 کلومیٹر روڈ کی بحالی اور تعمیر، تھر میں آر او پلانٹ، ماڈل ولیج اور دیگر منصوبے مکمل کئے ہیں۔ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے مزید کہا کہ کراچی میں امن امان بحال ہوا ہے اب شہر کے انفراسٹرکچر پر کام ہو رہا ہے۔ امن کی بحالی سے شہر میں تعلیمی، ثقافتی اور تجارتی سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے۔ انہونے وفد کو بتایا کہ سال 2020-21 میں 232.94 بلین روپے 2246 ترقیاتی منصوبوں کے لئے رکھے گئے ہیں۔ کراچی شہر میں عالمی مالیاتی اداروں کی مدد سے کراچی نیبرہوڈ امپروومنٹ پراجیکٹ، کلک، کراچی واٹر سیوریج امپروومنٹ پراجیکٹ، بی آر ٹی سمیت دیگر منصوبوں پر کام تیزی سے کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کسٹمز سروس کے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر شیخ نے بتایا کہ کراچی 2013 میں دنیا کے خطرناک شہروں میں 6 نمبر پر تھا اب 60 خطرناک شہروں میں بھی کراچی نہیں، سندھ پولیس نے بروقت کاروائی کر کے اسٹاک ایکسچینج کا حملہ ناکام بنایا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے کسٹم کے ساتھ مل کر اسمگلنگ اور

دیگر جرائم میں ملوث 11057 ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور گرفتار ملزمان سے آئس، ہیروئن، چرس اور دیگر منشیات برآمد ہوئی ہے۔ کسٹمز سروس کے زیر تربیت اسسٹنٹ کلیکٹرز نے کہا کہ چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے منصوبوں کے متعلق بہت اہم معلومات دی گئی ہے، وفد کو چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے شیلڈ پیش کی گئی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…