جہانیاں (آن لائن) میونسپل کمیٹی جہانیاں کے درجہ چہارم کے ملازم نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کا مذاق اڑانے کی ویڈیو وائرل کر دی، اسسٹنٹ کمشنر نے نوٹس لیتے ہوئے اسے معطل کردیا۔میونسپل کمیٹی کے اہلکارعابد نے
وزیراعظم عمران پر ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔ تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی جہانیاں کے درجہ چہارم کے ملازم عابد نے وزیراعظم عمران خان کا مذاق اڑاتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ اہلکار عابد نے ٹک ٹاک وڈیو میں کہا کہ عمران خان کی طرح مانگ نہیں سکتا اس کا اپنا کاروبار ہے عمران خان کے مذاق اڑانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اسسٹنٹ کمشنر بابرسلیمان نے ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ اہلکار کو معطل کردیا۔جبکہ آفس سپرنٹنڈنٹ کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے۔